قومی خبریں

جلد ہی ممبئی آؤں گا، 50 ایم ایل اے ہمارے ساتھ ہیں: ایکناتھ شندے

گوہاٹی میں ریڈیسن بلو ہوٹل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہم شیوسینا کے ساتھ ہیں اور جلد ہی ممبئی جاؤں گا۔

ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس
ایکناتھ شندے، تصویر آئی اے این ایس 

گوہاٹی: شیوسینا کے باغی ایم ایل اے ایکناتھ شندے نے منگل کو کہا کہ وہ جلد ہی ممبئی پہنچیں گے۔ ایکناتھ شندے نے یہ بھی کہا کہ ان کے ساتھ 50 ایم ایل اے ہیں، جو ان کے ساتھ اپنی مرضی سے آئے ہیں۔ گوہاٹی میں ریڈیسن بلو ہوٹل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو سینا کے باغی رہنما ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہم شیوسینا کے ساتھ ہیں اور جلد ہی ممبئی جاؤں گا۔

Published: undefined

ایکناتھ شندے نے کہا کہ "ہم شیو سینا میں ہیں اور پارٹی کو آگے لے کر جائیں گے۔ ہم بالا صاحب ٹھاکرے کے ہندوتوا کو آگے لے جا رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔" شندے نے مزید کہا کہ "دیپک کیسرکر ہمارے ترجمان ہیں اور وہ آپ کو ہمارے موقف کے بارے میں اپ ڈیٹ دیں گے۔ ہم آپ کو کارروائی کے بارے میں بتائیں گے۔"

Published: undefined

دریں اثنا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس ہفتے فلور ٹیسٹ ہو سکتا ہے، باغی شیو سینا ایم ایل اے سدا سرواکر نے میڈیا کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شندے کی جلد ہی مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات متوقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو