قومی خبریں

گھر سے وضو کر کے اور جائے نماز ساتھ لے کر آئیں: انتظامیہ، مسجد ناخدا 

مسجد انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد میں وضو کرنے سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ نمازیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ نماز کے بعد لوگوں سے مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کریں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: کولکاتا کی تاریخی ناخدا مسجد کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے آج نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھر سے جائے نماز لے کر آئیں۔

Published: 19 Mar 2020, 5:49 AM IST

مسجد انتظامیہ نے جمعہ کی نماز کے لئے وضو گھر سے ہی کر کے آنے کی اپیل کی ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ مسجد میں وضو کرنے سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ نمازیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ نماز کے بعد لوگوں سے مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کریں۔ اپنے چہرے کو چھونے سے قبل ایک مرتبہ ضرور ہاتھ کو دھولیں۔

Published: 19 Mar 2020, 5:49 AM IST

مسجد کمیٹی کے ٹرسٹی ناصر ابراہیم کے دستخط سے جاری اپیل میں کہا گیا ہے کہ نماز مکمل ہونے کے فوری بعد مسجد کا احاطہ خالی کردیا جائے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی کورونا وائرس کے علامات بخار، نزلہ، زکام وغیرہ میں مبتلا ہے تو مسجد میں آنے کے بجائے گھر میں ہی نماز پڑھیں۔

Published: 19 Mar 2020, 5:49 AM IST

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں مذہبی مقامات پر احتیاطی تدابیر کیے جا رہے ہیں۔عالم عرب میں تو لوگوں کو گھروں میں ہی نماز ادا کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ بیت اللہ کو بھی مکمل طور پر خالی کرادیا گیا تھا اور صفائی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Published: 19 Mar 2020, 5:49 AM IST

گزشتہ دنوں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بنگال کے مذہبی رہنمائوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مذہبی اجتماعات کرنے سے گریز کریں۔ گرچہ جمعہ کی نماز کی طرف ان کا اشارہ نہیں تھا۔ ناخد ا مسجد انتظامیہ نے اپنے طور یہ پہل کی ہے۔

Published: 19 Mar 2020, 5:49 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Mar 2020, 5:49 AM IST