قومی خبریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں کھڑگے کو کلین چٹ

سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ مرکز کے افسرنے کہا کہ 23 اپریل کو کانگریس لیڈر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اور وہ ووٹ ڈالنے کے لئے تنہا پولنگ مرکز میں آئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

كلبرگی: الیکشن افسر نے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ایم ملک ارجن کھڑگے کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں کلین چٹ دے دی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پولنگ مرکز کے افسرنے کہا کہ 23 اپریل کو کانگریس لیڈر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اور وہ ووٹ ڈالنے کے لئے تنہا پولنگ مرکز میں آئے تھے۔

Published: undefined

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی جنرل سیکرٹری روی كمار نے ریاست کے چیف الیکشن افسر کے پاس عرضی دائر کرکے الزام لگایا تھا کہ ملک ارجن کھڑگے جو كلبرگي لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہیں، انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولنگ مرکز میں داخل ہوکر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے فوٹوگرافروں اور ويڈيوگرافروں کو پولنگ مرکز کے اندر اپنی تصاویر لینے کی اجازت دی۔

Published: undefined

روی كمار کی شکایت کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ، جو ضلع الیکشن افسر بھی ہیں، پولنگ مرکز کے افسر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی تھی۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈر 23 اپریل کواپنی بیوی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لئے كلبرگي کے ایک پولنگ مرکز پر گئے تھے اسے نیوز چینلوں نے نشر کیا تھا۔ کانگریس لیڈر نے فوٹوگرافروں اور ويڈيوگرافروں کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر اپنی تصویر کھنچوانےکے لئے بلایا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined