قومی خبریں

جموں و کشمیر کے کولگام میں تصادم، پانچ ملی ٹینٹ ہلاک، آپریشن جاری

جنوبی ضلع کولگام کے سامنو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین پچھلے 20گھنٹوں سے جاری تصادم میں 5 ملی ٹینٹ مارے گئے، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

 
shah

سری نگر: جنوبی ضلع کولگام کے سامنو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین پچھلے 20گھنٹوں سے جاری تصادم میں 5 ملی ٹینٹ مارے گئے، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے رہائشی مکان میں محصور ملی ٹینٹوں کو کئی دفعہ خو د سپردگی کی بھی پیشکش کی تاہم وہ لڑنے پر بضد رہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے سامنو گاوں میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ جمعرات کی سہ پہر سیکورٹی فورسز کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ کولگام کے سامنو گاوں میں نصف درجن کے قریب ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طورپر گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ رہائشی مکان کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

Published: undefined

چنانچہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدیدگولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جمعرات شام آٹھ بجے تک سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد فورسز نے پورے علاقے میں چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکا۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے سامنو اور اس کے متصل متعدد علاقوں کو پوری طرح سے سیل کیا اورلوگوں کے چلنے پھرنے پر بھی پابندی عائد کی۔

ان کے مطابق جمعے کی صبح ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین پھر گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا اور بعد ازاں فورسز کی جوابی کارروائی میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ رہائشی مکان میں محصور ملی ٹینٹوں کو خود سپردگی کرنے کا بھی بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم دہشت گردوں نے فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس کے بعد فورسز نے مکان کو بارودی مواد سے اڑا دیا ۔

دریں اثنا پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کولگام کے سامنو علاقے میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined