قومی خبریں

دہلی کے ساکیت کورٹ میں پیشی کے لیے آئے 2 گروپوں میں تصادم، ایک قیدی کا قتل

قیدیوں کے درمیان پُرتشدد تصادم میں امن نامی قیدی سنگین طور پر زخمی ہو گیا تھا، جسے آناً فاناً علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

دہلی کے ساکیت کورٹ میں 5 جون کی دوپہر پُرتشدد تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بوقت دوپہر عدالت کے اندر پیشی کے لیے آئے 2 گروپوں میں شدید تصادم ہو گیا۔ اس تصادم میں امن نامی ایک قیدی کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Published: undefined

عدالت کے اندر پیش آئی خونی واردات سے وہاں موجود لوگ خوف میں ہیں۔ پُرتشدد تصادم دیکھنے والے لوگ گھبراہٹ میں عدالت سے باہر نکل گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تہاڑ کے جیل نمبر 8 سے پیشی کے لیے 3 قیدیوں کو بروز جمعرات ساکیت کورٹ میں لایا گیا تھا۔ تینوں کو ایک لاک اَپ میں بند کر دیا گیا تھا۔ ان 3 قیدیوں میں 2 ایک گروپ سے تھے، اور تیسرا قیدی دوسرے گروپ سے تعلق رکھتا تھا۔ اچانک دونوں گروپوں کے قیدیوں میں تصادم شروع ہو گیا، جس میں امن نامی قیدی سنگین طور پر زخمی ہو گیا۔ آناً فاناً اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مہلوک قیدی کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ دیگر دونوں قیدیوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ واقعہ کی جانکاری ملتے ہی پولیس ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی تھی اور کارروائی شروع کر دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوک قیدی امن کا دونوں قیدیوں سے کسی بات پر تنازعہ چل رہا تھا۔ جیل سے ہی دونوں گروپوں کی آپس میں ناراضگی تھی۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق بروز جمعرات تینوں قیدیوں کو ایک ساتھ پیشی کے لیے ساکیت کورٹ لایا گیا تھا۔ پیشی سے قبل ایک ہی لاک اَپ میں تینوں کو بند کر دیا گیا تھا۔ لاک اَپ میں ہی ان کا پرانی رنجش پر تنازعہ ہو گیا۔ تنازعہ اتنا بڑا کہ ایک گروپ کے 2 قیدیوں نے امن پر حملہ کر دیا۔ حملے میں امن سنگین طور سے زخمی ہو گیا۔ سیکورٹی اہلکار فوراً اسے اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined