قومی خبریں

گڈچرولی میں پولیس اور نکسلیوں کی جھڑپ، چار نکسلی ہلاک

گڈچرولی میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں چار نکسلی ہلاک ہو گئے۔ ان پر 36 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ پولیس کی خصوصی یونٹ 'سی-60' نے نکسلیوں کی فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی انجام دی

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع میں منگل کو پولیس کے ساتھ تصادم میں چار نکسلی ہلاک ہو گئے۔ ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ان نکسلیوں پر 36 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نیلوتپال نے کہا کہ پولیس کو پیر کی دوپہر کو اطلاع ملی تھی کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے درمیان تخریبی سرگرمیاں انجام دینے کے مقصد سے کچھ نکسلائیٹس پڑوسی تلنگانہ سے گڈچرولی میں پرانہیتا ندی کو پار کر گئے ہیں۔

گڈچرولی پولیس کے خصوصی جنگی یونٹ 'سی-60' کی کئی ٹیمیں اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک ریپڈ ایکشن ٹیم کو علاقے کی تلاش کے لیے بھیجا گیا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ منگل کی صبح جب 'سی-60' یونٹ کی ایک ٹیم ریپن پلی کے قریب کولامارکا پہاڑی علاقے میں تلاشی مہم چلا رہی تھی، نکسلیوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ بند ہونے کے بعد علاقے کی تلاشی لی گئی اور چار نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان چار نکسلیوں پر 36 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

افسر نے بتایا کہ ان کے پاس سے ایک اے کے 47 بندوق، ایک کاربائن، دو دیسی ساختہ پستول، نکسلی لٹریچر اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے نکسلیوں کی شناخت ورگیس، ماگتو، کورسانگ ​​راجو اور کودی میتا ونکٹیش کے طور پر کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined