قومی خبریں

بنگال کے چیف سیکریٹری ریٹائر، ممتا کے مشیر مقرر، مرکز نے پھر کیا طلب

ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مرکزی حکومت ملک بھر کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی توہین کررہی ہے۔

بنگال کے سابق چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے سے نئے چیف سیکریٹری چارج لیتے ہوئے، تصویر یو این آئی
بنگال کے سابق چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے سے نئے چیف سیکریٹری چارج لیتے ہوئے، تصویر یو این آئی  

مغربی بنگال کی ممتا حکومت اور مرکز کی بی جے پی قیادت والی این ڈی اے حکومت کے بیچ سیاسی جنگ جاری ہے ۔ اس جنگ میں اب مغربی بنگال کے سابق چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے ہیں جو مرکزی حکومت کے بلائےجانے کے با وجود دہلی نہیں گئے ۔ اس کے برخلاف انہوں نے اپنی نوکری سے ریٹائرمنٹ لےلیاہے اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے انہیں اپنا مشیر مقرر کر لیا ہے۔

Published: undefined

ممتا اور الاپن بندو پادھیائے کے رویہ سے مرکز مزید برہم ہو گیاہے اور اس نے الاپن بندو پادھائے کو شو کاز نوٹس جاری کر کے آج صبح دس بجے تک دہلی طلب کیا ہے۔ واضح رہے اس سارے معاملہ کولے کر مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تفصیلی خط لکھا ہے۔خط میں ممتا بنرجی نے اپیل کی ہے کہ سابق چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کو دہلی طلب کرنے کی فیصلے پر وزیر اعظم نظر ثانی کریں کیوں کہ ان کی مدت ملازمت میں تین مہینے کی توسیع بنگال حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے ۔مگر اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں اچانک دہلی طلب کیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ28مئی کویاس طوفان کے بعد وزیرا عظم نریندر مودی کے دورے کے دوران ممتا بنرجی اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کو لے کر تنازع شروع ہونے کے بعد دیر رات مرکزی حکومت نے چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے جن کی مدت ملازمت 31مئی کو ختم ہورہی تھی ۔کو اچانک 31مارچ رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔مگر چیف سیکریٹری کو بنگال حکومت نے ریلیز نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آج وہ کلکتہ میں ہی ہیں ۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے کئی صفحات پر مشتمل خط پر وزیر اعظم کو لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال کی وجہ سے ہم نے چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کی اپیل کی تھی ۔جسے مرکزی حکومت نے منظور کرلیا تھا مگر اب اچانک انہیں دہلی طلب کیا جاریاہے۔ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ بنگال کے عوام مشکل ترین وقت سے گزررہی ہے۔کورونا وبا کے ساتھ ساتھ اس وقت یاس طوفان کی وجہ سے کئی علاقے برباد ہوگئے ہیں ۔ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کی اپیل کی ہے کہ بنگال کے عوام کے مفادات کےلئے اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے ۔الاپن بندو پادھیائے جیسے سینئر وتجربہ کار بیوروکریٹ کی بنگال کے عوام کوضرورت ہے ۔

Published: undefined

اس سے قبل وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے اس قدم کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزنے ریاستی حکومت سے رابطہ کئے بغیر یک طرفہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ممتابنرجی نے اپنے خط میں ائیر فورس کے ہوائی اڈہ کی میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ چیف سیکریٹری کے تبادلےکی وجہ میری اور آپ کی یہ میٹنگ نہیں ہونی چاہیے ۔اگر یہ بات ہے کہ تو یہ پھر بنگال کے عوام کے مفادات کو پامال کیا جارہا ہے ۔ ممتا نے لکھا ہے کہ ہماری درخواست پر مدت ملازمت میں توسیع کے بعد ریاستی حکومت سے رابطہ اور مشورہ کئے بغیر ایسا فیصلہ کیوں کیاگیا؟ یہ مکمل طور پر ناقابل عمل ہے اور اس سے ملک بھر کے تمام آئی اے ایس افسران کے کام متاثر ہوں گے۔

Published: undefined

ممتا بنرجی نے آج کے خط میں جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے طویل خط لکھا ہے ۔جب کہ سنیچر کو پریس کانفرنس کرکے ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی بنگال میں اپنی شکست کو ہضم نہیں کرپارہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت ملک بھر کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی توہین کررہی ہیں ۔انہوں نے وزیرا عظم کی میٹنگ میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی موجودگی پر بھی سوال اٹھایا تھا ۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دیر رات اچانک چیف سیکریٹری کو دہلی طلب کئے جانے پر سابق بیورو کریٹس نے بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت سے مشورہ کیے بغیر ایسی ہدایات جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی کے وابستہ لیڈروں نے بھی اس پورے معاملے کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔

Published: undefined

اس سے قبل ممتا بنرجی نے کہاکہ چوں کہ چیف سیکریٹری بنگالی ہیں اس لئے ان کی توہین کی جارہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بنگال کے مفادات کےلئے میں وزیر اعظم کا پائوں پکڑنے کو تیار ہوں ۔مگر بنگال کے وزیر اعلیٰ اور عوام کی توہین برداشت نہیں کرو ں گا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined