قومی خبریں

خراب سڑکوں اور ٹریفک جام کے لیے بدنام بنگلورو کی حالت بدلنے کے لیے وزیر اعلیٰ شیوکمار نے اٹھایا بڑا قدم

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں 50 ہزار نئی اسامیاں پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔ اگلی کابینہ میٹنگ تک ملازمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن اور ایک کیلنڈر جاری کرنے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ڈی کے شیوکمار / آئی اے این ایس</p></div>

ڈی کے شیوکمار / آئی اے این ایس

 

کرناٹک کے نئے وزیر اعلیٰ بننے کے کچھ ہی دیر بعد ڈی کے شیوکمار نے بنگلورو اور ریاست کے نوجوانوں کے لیے کئی بڑے اور اہم فیصلے کیے۔ خاص بات یہ ہے کہ جس مسئلے کی وجہ سے بنگلورو پوری دنیا میں بدنام ہے، اس کے حل کے لیے ڈی کے شیوکمار نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ بنگلورو کو ملک کی ’آئی ٹی راجدھانی‘ کہا جاتا ہے، لیکن یہاں کی خستہ حال سڑکیں، گڈھے اور ٹریفک جام ایک سنگین مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔ ان مسائل کے حل اور سڑکوں کی بہتری کے لیے ڈی کے شیوکمار حکومت نے اپنے پہلے فیصلے میں 2000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ اس کے علاوہ روزگار کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

دراصل بنگلورو میں بہت سے مکانات اور عمارتیں مناسب منصوبہ بندی کے بغیر یا سرکاری ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے (مقررہ حد سے زیادہ اونچائی تک) تعمیر کی گئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ایسے مکانات کے بجلی اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ عوام کو اس بحران سے بچانے کے لیے حکومت ایک نئی اسکیم لانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے ان غیر مجاز مکانات کو باقاعدہ حیثیت دی جا سکے گی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ بنگلورو میں مناسب منصوبہ بندی کے بغیر مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ ایسے مکانات کو بجلی اور پانی کے کنکشن فراہم کرنے پر عدالتی پابندی عائد ہے۔ حکومت نے 30 سے 40 سائٹس کے لیے کمپلیشن اور آکیوپینسی سرٹیفکیٹ (سی سی/او سی) جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2500 مربع فٹ تک کی جائیدادوں کے لیے ایک مرتبہ تصفیہ (ون ٹائم سیٹلمنٹ) اسکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے پہلے ہی اس سہولت کے لیے درخواست دے رکھی ہے، انہیں اس کا براہ راست فائدہ ملے گا۔ شیوکمار نے نوجوانوں کے لیے بھی ایک بڑی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں 50 ہزار نئی اسامیاں پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔ اگلی کابینہ میٹنگ تک ملازمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن اور ایک کیلنڈر جاری کرنے کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

Published: undefined

شیوکمار نے کہا کہ روزگار کے شعبہ میں ہم نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پرائیویٹ شعبے میں ملازمت تلاش کرنے والے افراد کے لیے حکومت ایک پرائیویٹ ایمپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام شروع کرے گی۔ اس کے تحت ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کا اندراج کیا جائے گا اور ان سے پوچھا جائے گا کہ وہ کس نوعیت کی ملازمت چاہتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں تربیت دی جائے گی، تیار کیا جائے گا اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ انہیں مطلوبہ شعبے میں روزگار حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں ایک شرط ہوگی، اور وہ یہ کہ ملازمت کے متلاشی کرناٹک کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ طلبا کو مفت بس پاس بھی فراہم کیے جائیں گے۔

Published: undefined

ڈی کے شیوکمار نے ایک اور ایسی اسکیم کا اعلان کیا جسے انہوں نے اپنے دل کے بہت قریب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاست بھر میں 10 ہزار ’بھارت جوڑو یُووک سنگھ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت ہر یونٹ کو 10 لاکھ روپے فراہم کرے گی۔ یہ نوجوانوں کے کلبوں کی طرح ہوں گے، جہاں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ نوجوان کھیل، ثقافت اور تاریخ سے جڑیں اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ڈی کے شیوکمار نے 3 جون کو کرناٹک کے 25ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ انہوں نے 13 وزراء کے ساتھ حلف اٹھایا، جن میں سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا کے بیٹے یتیندر سدارمیا بھی شامل ہیں۔ جی پرمیشور کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ کافی عرصے سے کرناٹک میں اقتدار کی تبدیلی کو لے کر سیاسی کشمکش جاری تھی۔ 28 مئی کو اس معاملے کا اختتام اس وقت ہوا جب سدارمیا نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined