قومی خبریں

’چدمبرم کو سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے‘

چدمبرم کو ایک انتہائی قابل اور معزز رکن پارلیمان بتاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، ’’پارٹی اپنے رہنما کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم سچائی کی لڑائی کو جاری رکھیں گے، پھر چاہے جو نتیجہ ہو۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کے روز سابق مرکزی وزیر پی چدمبر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کی وجہ سے انہیں ’شرم ناک‘ طریقہ سے شکار بنایا جا رہا ہے۔

Published: 21 Aug 2019, 4:10 PM IST

آئی این ایکس میڈیا معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے منگل کے روز سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی عرضی خارج ہونے کے اگلے دن پرینکا گاندھی نے چدمبرم کی حمایت میں ٹوئٹ کیا۔ چدمبرم کو ایک انتہائی قابل اور معزز رکن پارلیمان بتاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا، ’’پارٹی اپنے رہنما کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم سچائی کی لڑائی کو جاری رکھیں گے، پھر چاہے جو نتیجہ ہو۔‘‘

Published: 21 Aug 2019, 4:10 PM IST

پرینکا نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا، ’’وہ بر سر اقتدار حکومت پر بلا جھجک سچائی بیان کرتے ہیں اور حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہیں لیکن یہ سچائی بزدلوں کو غیر آرام دہ بنا رہی ہے، اس لئے انہیں شرمناک طریقہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Published: 21 Aug 2019, 4:10 PM IST

ادھر، راہل گاندھی نے پی چدمبرم کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی کی کارروائی کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ’’مودی حکومت ای ڈی، سی بی آئی اور میڈیا کے کچھ طبقات کا استعمال کر پی چدمبرم کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔‘‘

Published: 21 Aug 2019, 4:10 PM IST

واضح رہے کہ آئی این ایکس میڈیا معاملہ فارین انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ چدمبرم پر سال 2007 میں مرکزی وزیر خزانہ رہنے کے دوران تقریباً 300 کروڑ روپے کی رقم حاصل کر کے میڈیا گروپ کو ایف آئی پی بی منظوری دینے میں بے ضابطگی کرنے کا الزام ہے۔

Published: 21 Aug 2019, 4:10 PM IST

سابق وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ چدمبرم قومی سلامتی اور اقتصادیات کے مسئلہ پر مرکز کی مودی حکومت پر لگاتار نشانہ لگاتے رہے ہیں۔

Published: 21 Aug 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Aug 2019, 4:10 PM IST