قومی خبریں

چھتیس گڑھ: تصادم میں شہید جوانوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ، وزیر اعظم کا اظہار افسوس

چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے مابین کافی دیر تک جاری رہے تصادم میں ایک دن بعد آج صبح خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے کہ شہید جوانوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بیجا پور: چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں پولیس اور ماؤ نوازوں کے مابین کافی دیر تک جاری رہے تصادم میں ایک دن بعد آج صبح خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے کہ شہید جوانوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ تصادم میں کل دیر رات تک پانچ جوانوں کے شہید ہونے اور ایک ماؤ نواز کے ہلاک ہونے کے علاوہ تقریباً تین جوانوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

Published: undefined

پولیس ذرائع نے آج صبح بتایا کہ تصادم کا مقام یہاں سے تقریباً 75 کلو میٹر دور ہے اور وہاں سے اب بھی جوانوں کی واپسی کا انتظار ہے۔ تصادم کل دن میں تقریباً دو بجے شروع ہوا تھا اور دیر شام تک جاری رہا تھا۔ جائے واقعہ گھنے جنگل میں پولیس کی مشترکہ گشتی ٹیم پر ماؤ نوازوں نے حملہ کیا تھا ۔ پہاڑیوں سے گھرے علاقے میں کل دیر رات تک پانچ جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق سینئر افسر نے کی تھی۔ زخمیوں میں سے 12 جوانوں کو کل دیر شام ہی ہیلی کاپٹر سے رائے پور بھیج دیا گیا تھا، باقی تقریبا ً 24 جوانوں کو علاج کے لئے بیجا پور اسپتال لایا گیا تھا۔

Published: undefined

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تصادم بیجا پور اور سکما ضلع کی سرحد پر ترریم علاقے کے جنگلوں میں ہوا۔ بتایا گیا ہےکہ یہاں پر کچھ دنوں سے ماؤنوازوں کے یکجا ہونے کی اطلاع پر گشتی ٹیم بھیجی گئی تھی۔ گشتی ٹیم میں سیکڑوں جوان شامل تھے۔ شہید اور زخمی ہوئے جوانوں کے ناموں کے بارے میں بتانا باقی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت

وزیر اعظم نریندر مودی نے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا، ’’میری تعزیت چھتیس گڑھ میں جوان ہوئے شہید جوانوں کے ساتھ ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ زخمیوں کی جلد صحبت یابی کے لئے میری نیک تمنائیں۔‘‘

Published: undefined

نائب صدر کا خراج عقیدت

نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے چھتیس گڑھ میں ماؤ نوازوں کے حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نائیڈو نے اتوار کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ حملے میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں۔

نائب صدر نے کہا ’’میں چھتیس گڑھ میں ماؤنواز مخالف مہم میں شہید ہوئے حفاظتی دستوں کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اس مہم میں زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔ میں فوجیوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز