قومی خبریں

چھتیس گڑھ: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ بھی ختم، پولنگ پارٹی پر نکسلی حملہ میں فوجی جوان کی موت

دُرگ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار بھوپیش بگھیل نے آج کروڈیہہ گاؤں میں پولنگ مرکز نمبر 57 پر اپنا ووٹ ڈالا، اس سے قبل انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کو 75 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p> ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ووٹرس / یو این آئی</p></div>

ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑے ووٹرس / یو این آئی

 

چھتیس اسمبلی انتخاب کے دوسرے اور آخری مرحلہ کی پولنگ آج چھوٹے موٹے نکسلی تشدد کے درمیان اختتام پذیر ہو گیا۔ اس مرحلہ کی سبھی 70 اسمبلی سیٹوں پر شام 5 بجے تک ووٹ ڈالنے کا وقت طے تھا۔ جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں اس کے مطابق دوسرے مرحلہ میں سبھی سیٹوں پر 67.34 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آج پولنگ کے بعد گاریا آباد میں پولنگ مرکز سے لوٹ رہی ایک پولنگ پارٹی کو نشانہ بنا کر نکسلیوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کیا جس میں ایک آئی ٹی بی پی جوان کی موت ہو گئی۔ آئی جی رائے پور رینج عارف شیخ نے بتایا کہ جب پولنگ پارٹی بڑے گوبرا پولنگ مرکز سے لوٹ رہی تھی تبھی نکسلیوں نے پولنگ پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس دھماکے میں آئی ٹی بی پی کے ہیڈ کانسٹیبل جوگندر سنگھ کی موت ہو گئی۔ پولنگ پارٹی اور ای وی ایم مشین بہ حفاظت گاریابند پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کے دوران بھی کچھ مقامات پر نکسلیوں نے سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش، حالانکہ اس میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔ بیشتر مقامات پر رائے دہندگان نے پرامن ماحول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ریاست میں ووٹنگ کو لے کر لوگوں میں جوش دیکھنے کو ملا۔ کئی مقامات پر صبح ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی رائے دہندگان کی طویل قطاریں دیکھنے کو مل رہی تھیں۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ اور دُرگ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار بھوپیش بگھیل نے کروڈیہہ گاؤں میں پولنگ مرکز نمبر 57 پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے سے قبل انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’کانگریس کو 75 سے زیادہ نشستیں حاصل ہونے والی ہیں۔ یہاں یکطرفہ لڑائی ہے، کوئی مقابلہ نظر نہیں آ رہا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’چھتیس گڑھ کو مبارکباد۔ آپ سب اپنی جیت یقینی کر چکے ہیں۔ جو لوگ بچے ہوئے ہیں، ان کو ووٹ کرنے کے لیے کہیے۔ اب جیت کا فرق بڑھانا ہے۔ بس تھوڑا سا مزید دَم، 2018 سے بڑی جیت لا رہے ہیں ہم۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ چھتیس اسمبلی انتخاب میں دو مراحل میں ووٹنگ کا عمل انجام پایا۔ پہلے مرحلہ میں 20 نشستوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹ ڈالے گئے، اور بقیہ 70 نشستوں کے لیے آج (17 نومبر) ووٹرس نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ سبھی سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی اور نتیجہ اسی دن سامنے آئے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined