قومی خبریں

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کے لیے 294 امیدوار، دوسرے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل 294 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ گزر چکی ہے

ای وی ایم کی علامتی تصویر
ای وی ایم کی علامتی تصویر سوشل میڈیا

رائے پور: چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے کل 294 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کل آخری تاریخ گزر چکی ہے۔ دریں اثنا، چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلہ کے انتخابات کے لیے بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ریاستی الیکشن آفس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کل 20 اسمبلی حلقوں کے لیے نامزدگی کے آخری دن 254 پرچہ نامزدگی داخل کیے گئے، اس طرح پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کے لیے کل 294 امیدواروں نے 455 پرچہ نامزدگی داخل کیے ہیں۔

Published: undefined

گزشتہ روز راج نندگاؤں اسمبلی حلقہ میں 33، کوردھا میں 29، پنڈاریہ میں 20، بھانوپرتاپ پور میں 15، جگدل پور اور دنتے واڑہ میں 14-14، ڈونگر گڑھ اور انٹا گڑھ میں 12-12، خیرا گڑھ اور کونڈاگاؤں میں 11-11، بیجاپور اور کونٹا میں 10-10، چتر کوٹ میں 9، نارائن پور اور خوجی میں 8-8، کانکیر اور کیشکل میں 7-7، بستر اور موہلا-مان پور میں 6-6 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ آج ہوگی اور امیدوار 23 اکتوبر تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں 07 نومبر کو کل 20 اسمبلی حلقوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری

چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے گورنر وشو بھوشن ہری چندن کے ذریعہ آج نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ہی اس مرحلے کے لیے نامزدگی کی کارروائی شروع ہو گئی۔

ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق دوسرے مرحلے کے 70 اسمبلی حلقوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں رائے پور، بلاس پور، درگ اور سرگوجا ڈویژن کے کل 70 اسمبلی حلقے شامل ہیں۔

Published: undefined

اس مرحلے کے لیے امیدوار 30 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ 31 اکتوبر کو ہوگی اور امیدوار 2 نومبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لیے 17 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے ووٹوں کی گنتی 03 دسمبر کو ہوگی۔

پہلے مرحلے میں کل 20 اسمبلی سیٹوں کے لیے نامزدگی کا عمل گزشتہ روز مکمل ہوچکا ہے۔الیکشن کمیشن ریاست کی کل 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے دو مرحلوں میں ووٹنگ کرا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined