فائل تصویر آئی اے این ایس
چیک باؤنس معاملے میں آج راجپال یادو کی ضمانت عرضی پر دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دونوں فریق کی تمام دلیلوں کو سننے کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت پیر (16 فروری) تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ اس سے قبل عدالت نے راجپال یادو سے کہا کہ ہم نے آپ کو 2 درجن سے زائد مواقع دیے۔ ساتھی ہی عدالت نے دوسرے فریق سے بھی ضمانت عرضی پر جواب طلب کیا ہے۔
Published: undefined
بار اینڈ بنچ کے مطابق سماعت کے دوران عدالت نے دوسرے فریق سے بھی ضمانت عرضی پر جواب داخل کرنے کو کہا۔ عدالت نے کہا ہے کہ ’’شکایت کنندہ کو جواب داخل کرنا ہوگا۔ جب میں فائل دیکھ رہا تھا تو مجھے کئی ایسی باتیں معلوم ہوئیں جن کے بارے میں ہمیں علم بھی نہیں تھا۔ انہوں نے پہلے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے انہیں کوئی راحت نہیں دی۔ خیر ہم اس پر پیر کو سماعت کریں گے۔‘‘
Published: undefined
سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے راجپال یادو کی جانب سے 3 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کرنے کی یقین دہانی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کافی وقت سے زیر التوا ہے۔ ’منٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے بتایا کہ نظر ثانی کی سماعت اور مصالحت کی کارروائی کے دوران کئی بار وعدے کیے جانے کے باوجود راجپال یادو نے تقریباً 30-25 بار سماعت ملتوی کروائی اور واجب الادا رقم ادا نہیں کی۔
Published: undefined
راجپال یادو کے وکیل نے عبوری ضمانت کی گزارش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ اداکار اپنے بڑے بھائی کی بیٹی کی شادی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی وکیل نے بنچ کو یہ بھی یقین دلایا کہ راجپال یادو بقایا رقم جمع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہیں بالی ووڈ انڈسٹری کے اراکین اور دیگر افراد سے مالی مدد حاصل ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined