قومی خبریں

پٹرول پمپوں اور گیس ایجنسیوں پر افراتفری، گھنٹوں لائن میں لگنے کے بعد خالی ہاتھ لوٹنے والوں میں شدید غم و غصہ

لوگوں کا کہنا ہے کہ سلنڈر کی قلت کے باعث اپنا کام اور ڈیوٹی چھوڑ کرانہیں گھنٹوں لائن میں لگنا پڑرہا ہے لیکن اس کے باوجود سلنڈر نہیں مل رہا ہے۔ صارفین کا الزام ہے کہ آن لائن بکنگ بھی نہیں ہو پا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریپ</p></div>

فوٹو ویڈیو گریپ

 
ali

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں مسلسل اضافہ اور بحران کے جلد ختم نہ ہونے کے اندیشوں کے درمیان ملک کے مختلف حصوں میں پٹرول کی قلت اورایل پی جی کی کمی کی خبروں سے افراتفری مچی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل پٹرول پمپوں پر لمبی قطاروں کی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔ جس کے بعد مہاراشٹر کے جالنا میں انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ قانون 1955 کے تحت خصوصی احکامات جاری کیے ہیں وہیں اترپردیش کے کئی اضلاع میں پٹرول۔ ڈیزل اورایل پی جی کے لیے مارا ماری مچی ہوئی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے پارلیمانی حلقہ گورکھپور میں بدھ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں تیزی سے پھیلیں، جس سے پٹرول پمپوں پر لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ شہراور گردونواح میں یہ خبر پھیلی کہ تیل کمپنیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی ہے جس سے لوگ گھبرا گئے اور پمپوں کی طرف دوڑ پڑے۔ کچھ مقامات پر لوگوں نے اضافی ایندھن بھروانے کی بھی کوشش کی، جس سے غیر ضروری بھیڑ اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

Published: undefined

صورتحال پر قابو پانے کے لیے گورکھپور کے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے فوری طور پر ویڈیو پیغام جاری کرکے لوگوں سے امن قائم رکھنے اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی معمول پر ہے اور کہیں بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ مینا نے کہا کہ پٹرولیم اشیا کی سپلائی باقاعدگی سے جاری ہے اور انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق کے کوئی بھی گمراہ کن معلومات شیئر نہ کرے۔

Published: undefined

اترپردیش کی نہیں بلکہ ملک کے کئی صوبوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ گجرات، آسام، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور بہار سمیت کئی ریاستوں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ آسام کے جورہاٹ میں پیٹرول پمپ کے مالک راکیش سنگھ نے کہا کہ ہم صارفین کو یہ باور کرانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے پاس مکمل ذخیرہ ہے لیکن وہ سننے کے لیے تیارنہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم تو پورا ٹینک بھی بھر رہے ہیں۔اسی طرح  گجرات کے کئی پٹرول پمپوں پر بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔

Published: undefined

وہیں مہاراشٹر کے جالنا میں لمبی قطاروں نے پیٹرول کی طلب اور رسد کے درمیان عدم توازن پیدا کر دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ قانون 1955 کے تحت خصوصی احکامات جاری کیے ہیں۔ حکم کے مطابق دو پہیہ گاڑیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 200 روپئے اور 3 پہیہ اور 4 پہیہ گاڑیوں کے لیے 2000 روپئے تک ہی ایندھن بھروانے کی حد طے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کین، بوتل یا کسی بھی دیگر کنٹینر میں ایندھن دینے پر سخت پابندی لگائی گئی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت قانونی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے۔

Published: undefined

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بھی گیس ایجنسی کے باہر لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ قطاروں میں بڑی تعداد میں خواتین کھڑی ہیں جس پرعوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر کی قلت کے باعث اپنے کام اور ڈیوٹی چھوڑ کرانہیں گھنٹوں لائن میں لگنا پڑرہا ہے لیکن اس کے باوجود سلنڈر نہیں مل رہا ہے۔ صارفین کا الزام ہے کہ آن لائن بکنگ بھی نہیں ہوپارہی ہے۔ مجبور ہوکر لوگ ایجنسی پر جاکر بکنگ کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ جہاں انہیں گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے۔ کئی خاندانوں کا کہنا ہے کہ گھرمیں سلنڈر ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined