قومی خبریں

دہلی چلو: گیانیش کمار کے خلاف انڈیا بلاک کی مہاریلی کل، دہلی پولیس الرٹ، ٹریفک ایڈوائزری جاری

انڈیا بلاک نے ’ووٹ چوری‘ اور ایس آئی آر میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرافکس ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia

 

دہلی میں یکم نومبر کو ہونے والی انڈیا بلاک کی مہاریلی کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے ٹریفک انتظامات کے سلسلے میں خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی اس ریلی کے باعث وسطی دہلی کی کئی اہم سڑکوں پر ٹریفک متاثر رہنے کا امکان ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کئی علاقوں میں ٹریفک پابندیاں اور راستوں میں تبدیلی نافذ رہے گی۔ ایسے میں گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے راستوں کی معلومات حاصل کر لیں اور سفر کے لیے اضافی وقت لے کر چلیں۔

دہلی ٹریفک پولیس کے مطابق انڈیا بلاک کی مہاریلی کے دوران نیتاجی سبھاش مارگ ٹی پوائنٹ، راج گھاٹ، دہلی گیٹ، آئی ٹی او اے پوائنٹ، اجمیری گیٹ لال بتی، رنجیت سنگھ فلائی اوور، جھنڈے والان گول چکر، ترکمان گیٹ اور میر درد چوک جیسے اہم چوراہوں پر ضرورت کے مطابق ٹریفک کو دوسرے راستوں کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ آئی ٹی او سے دہلی گیٹ کے درمیان بہادر شاہ ظفر مارگ، راج گھاٹ سے اجمیری گیٹ کے درمیان جواہر لعل نہرو مارگ، ارونا آصف علی روڈ، منٹو روڈ، دیش بندھو گپتا روڈ اور بارہ کھمبا روڈ پر زبردست ٹریفک جام لگ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کملا مارکیٹ اور ہمدرد چوک کے آس پاس بھی گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ریلی کے دوران ٹریفک نظام کو سنبھالنے کے لیے وسطی رینج میں اضافی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ یہ اہلکار گاڑیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنے، لوگوں کو پارکنگ مقامات تک پہنچنے میں مدد دینے اور ٹریفک جام سے نمٹنے کا کام کریں گے۔

دوسری جانب لوک نائک جے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال کے قریب ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے الگ راستہ بنایا جائے گا، تاکہ مریضوں اور ایمبولینسوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔ ریلی میں شرکت کرنے والوں کے لیے ریلوے پارکنگ ایریا، ڈی ایم آر سی کے پارکنگ مقامات اور راج گھاٹ میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن جانے والے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت سے پہلے گھر سے نکلیں۔ ڈی بی جی روڈ کی طرف سے آنے والے مسافر چیمسفورڈ روڈ، کناٹ پلیس آؤٹر سرکل، منٹو روڈ اور بھو بھوتی مارگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ وہیں مشرقی دہلی سے آنے والے مسافروں کو آئی ٹی او، دین دیال اپادھیائے مارگ اور وبھوتی مارگ کے راستے اسٹیشن پہنچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا بلاک نے ’ووٹ چوری‘ اور ایس آئی آر میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر رام لیلا میدان میں ایک بڑی ریلی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ انڈیا بلاک اس معاملے میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔ انڈیا بلاک کے لیڈران مسلسل چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور سڑکوں پر نکل کر تحریک بھی چلا رہے ہیں۔ حالانکہ یکم نومبر کی مہاریلی پچھلی سبھی ریلیوں سے بہت بڑی ہونے والی ہے۔ ملک بھر سے لاکھوں افراد رام لیلا میدان کے آس پاس جمع ہو چکے ہیں۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ انڈیا بلاک نے یکم نومبر کو دوپہر 12 بجے منٹو روڈ-کناٹ پلیس جنکشن سے رام لیلا میدان تک مارچ نکالنے کا پروگرام بھی تجویز کیا ہے۔ یعنی سڑکوں پر ٹریفک جام کا نظارہ کئی مقامات پر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2026-10-31/xkoxmnma/WhatsApp-Image-2026-10-31-at-3.40.20-PM-1.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’کیا اس ملک میں مسلمان ہونا جرم ہے؟‘ جمعیۃ علماء ہند نے ملک کے اقتدار سے پوچھا چبھتا سوال

  • ,
  • علامتی پارلیمنٹ: عوامی مواخذے کی تجویز اتفاق رائے سے منظور، راہل گاندھی نے ’گیانیش کماروں‘ کو دیا خاص پیغام