قومی خبریں

ملک کے لیے قربانی دینے والے گاندھی خاندان پر مودی حکومت کے ذریعے ظلم: نانا پٹولے

حکومت کے اشارے پر ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف کارروائی کررہی ہیں لیکن کانگریس ایسی کارروائیوں سے ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اپوزیشن کو ختم کرنے کی سیاست شروع کر دی ہے جس کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا بے دریغ سیاسی استعمال کرتے ہوئے جبر کیا جا رہا ہے۔ چونکہ کانگریس پارٹی، سونیا گاندھی و راہل گاندھی مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے ہیں اس لیے انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش کی جارہی ہے۔گاندھی خاندان نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں اورآج اسی گاندھی خاندان پرمودی حکومت کے ذریعے تفتیش کے نام پر ظلم کیا جارہا ہے۔ اس کے خلاف کانگریس مسلسل آواز اٹھاتی رہے گی۔ مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے صدرناناپٹولے نے مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کے ذریعے کی گئی ستیہ گرہ کے موقع پر یہ بات کہی ۔

Published: undefined

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیاں حکومت کی غلام بن چکی ہیں۔حکومت کے اشارے پر یہ ایجنسیاں اپوزیشن کے خلاف کارروائی کررہی ہیں لیکن کانگریس ایسی کارروائیوں سے ذرا بھی خوفزدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی حکومت سے مہنگائی، جی ایس ٹی اور اگنی پتھ جیسی غلط پالیسیوں کے خلاف سوال کررہی ہے۔ چونکہ حکومت کے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں ہے، اس لیے وہ اپوزیشن کو خاموش کرنے کے لیے انکوائری کے ذریعے دھمکارہی ہے۔

Published: undefined

پٹولے نے کہا کہ نیشنل ہیرالڈ اخبار نے آزادی کی تحریک میں بہت تعاون کیا ہے،اسی اخبار کے فرضی معاملے میں سونیا گاندھی و راہل گاندھی کی تفتیش کی جارہی ہے، جس کے خلاف کانگریس پارٹی نے ریاست بھر میں ضلع اور تعلقہ کی سطح پر ستیہ گرہ کر کے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

Published: undefined

ستیہ گرہ میں ریاستی صدر نانا پٹولے کے ساتھ سابق وزیرمحصول بالاصاحب تھوراٹ، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان، ممبئی کانگریس کے صدر بھائی جگتاپ، سابق وزیر ورشا گائیکواڑ، اسلم شیخ، ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر ذیشان صدیقی، ممبئی کانگریس کے ورکنگ صدر چرنجیت سنگھ سپرا،ایم ایل اے راجیش راٹھوڑ، سابق ایم ایل اے مدھوچوہان، ریاستی کانگریس کے کارگزارصدر نسیم خان اور دیگر موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined