قومی خبریں

مرکز تینوں زرعی قوانین واپس لے کر کسانوں کو دیوالی کا تحفہ دے: مایاوتی

مایاوتی نے ان تینوں قوانین کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے بعد ہی صحیح، حکومت کو ان قوانین کو واپس لینا چاہیے۔

مایاوتی، تصویر یو ین آئی
مایاوتی، تصویر یو ین آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو عوام کے لئے نامکمل راحت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی کا صحیح تحفہ عوام کو اس وقت ملتا اگر مرکزی حکومت کسانوں کو تحریک کے لئے مجبور کر رہے تینوں زرعی قوانین کو بھی واپس لے لیتی۔

Published: undefined

مایاوتی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا، کہ "بی جے پی کا یہ کہنا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ وغیرہ کو لوگ جملہ نہ مان کر اس پر کیسے یقین کریں، جب ملک کے کسان تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے تعلق سے طویل عرصے سے تحریک کر رہے ہیں اور ناراض بھی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے ان تینوں قوانین کو واپس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی کے بعد ہی صحیح، حکومت کو ان قوانین کو واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے ایک دیگرٹوئٹ میں کہا کہ ’’مرکزی حکومت نے تین سال میں پہلی بار ایکسائز ٹیکس میں قدرے کمی کرکے لوگوں کواس بار دیوالی پر کچھ راحت کا تحفہ دیا ہے۔ اسی طرح دیوالی کے بعد ہی صحیح اگر تینوں متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لے کر مرکزی حکومت ملک کے کسانوں کو بھی دیوالی کا تحفہ دیتی ہے تو یہ بہتر ہی ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined