قومی خبریں

سی بی ایس ای 12ویں بورڈ میں آن اسکرین مارکنگ، یہ نظام کیا ہے اور کیسے کام کرے گا؟

سنیم بھاردواج کا کہنا ہے کہ ’’ڈیجیٹل جانچ نہ صرف ماحول کے عین مطابق ہے بلکہ اس سے پرچوں کی جانچ کا عمل تیز ہوگا اور زیادہ سے زیادہ اساتذہ کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے گی۔‘‘

سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس
سی بی ایس ای، تصویر آئی اے این ایس 

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بارہویں جماعت کی کاپیوں کے جانچ کے متعلق ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ سی بی ایس ای رواں سال سے بارہویں جماعت کے جوابی پرچوں کی جانچ ’آن اسکرین مارکنگ‘ (او ایس ایم) سسٹم کے ذریعہ کرے گا۔ افسران نے بدھ (11 فروری) کو اس کے متعلق یہ معلومات فراہم کیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ دسویں جماعت کے جوابی پرچوں کی جانچ رواں سال بھی پہلے کی طرح ’فزیکل موڈ‘ میں ہی کیا جائے گا۔

Published: undefined

سی بی ایس ای کے امتحانات کے کنٹرولر سنیم بھاردواج نے کہا کہ ’’کارکردگی اور شفافیت بڑھانے کی مسلسل کوششوں کے تحت بورڈ نے 2026 کے امتحانات سے بارہویں جماعت کے جوابی پرچوں کی جانچ کے لیے ’آن اسکرین مارکنگ‘ نظام نافذ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ دسویں جماعت کے جوابی پرچوں کی جانچ 2026 میں بھی پہلے کی طرح فزیکل طور پر ہی کی جائے گی۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قدم سے ہم آہنگی بہتر ہوگی اور نمبرں کے جوڑ توڑ میں ہونے والی غلطیاں ختم ہو جائیں گی۔

Published: undefined

سنیم بھاردواج کا کہنا ہے کہ ’’ڈیجیٹل جانچ نہ صرف ماحول کے عین مطابق ہے بلکہ اس سے پرچوں کی جانچ کا عمل تیز ہوگا اور زیادہ سے زیادہ اساتذہ کی شمولیت یقینی بنائی جا سکے گی۔ استاذ اپنے اپنے اسکولوں میں رہ کر باقاعدہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہوئے پرچوں کی جانچ کر سکیں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ نتائج کے اعلان کے بعد نمبروں کی تصدیق کی ضرورت نہیں رہے گی اور تصدیق کے لیے اضافی عملے کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔ اس سے ملک و بیرون ملک سے وابستہ تمام اسکولوں کے اساتذہ کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

Published: undefined

بورڈ نے اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ جانچ کے کام کے لیے مقررہ تکنیکی خصوصیات والی کمپیوٹر لیب، قابل بھروسہ انٹرنیٹ کنکشن اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی اسکولوں کو دسویں اور بارہویں جماعت میں پڑھانے والے اساتذہ کی تفصیلات آن لائن پورٹل پر اپڈیٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ بورڈ کی ہدایات پر عمل نہ کرنے کو جانچ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش تصور کیا جائے گا اور ایسے اسکولوں کے نتائج کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی ایس ای ہر سال ہندوستان سمیت 26 ممالک میں دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات منعقد کرتا ہے، جن میں تقریباً 46 لاکھ طلبہ شریک ہوتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined