رشوت، علامتی تصویر، آئی اے این ایس
مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں سی بی آئی نے ایک رشوت خور افسر کو رنگے ہاتھ رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔ ممبئی کے سہار میں واقع ایئر کارگو کمپلیکس میں تعینات کسٹم ڈپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ کو 10.20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ سپرنٹنڈنٹ نے ایک کسٹم ہاؤس ایجنٹ (سی ایچ اے) فرم سے درآمد سامانوں کی کلیئرنس کے بدلے 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ شکایت دہندہ نے بتایا کہ فی کلو 10 روپے کے حساب سے رشوت مانگی گئی۔ کئی بار پیسے دینے سے منع کرنے کے باوجود سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے اسے دھمکایا گیا اور رشوت کا مطالبہ کیا گیا۔
Published: undefined
شکایت دہندہ کا الزام ہے کہ بار بار رشوت دینے سے منع کرنے کے سبب اس کے سامانوں کو قصداً کلیئرنس سے روکا گیا۔ سی بی آئی نے رشوت کی تصدیق کے لیے 25 جولائی سے یکم اگست 2025 کے درمیان گواہوں کی موجودگی میں جانچ کی، ریکارڈ کی گئی بات چیت اور دیگر ثبوتوں کی بنیاد پر رشوت خور افسر کو پکڑ لیا گیا۔ جانچ میں سامنے آیا کہ ملزم نے پہلے سے کلیئر کے گئےس امانوں کے لیے 6 لاکھ روپے (جن میں سے 5.80 لاکھ روپے سینئر افسران کے لیے اور 20 ہزار روپے خود کے لیے) مانگے تھے۔ اس کے علاوہ ایک موجودہ کنسائنمنٹ کی کلیئرنس کے لیے 10 لاکھ روپے اور مستقبل کے کنسائنمنٹ کی آسان کلیئرنس کے لیے 10 روپے فی کلو رشوت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ سی بی آئی نے 2 اگست کو اس رشوت خوری معاملے سے پردہ اٹھانے کے لیے جال بچھایا تھا۔ پھر کارروائی کرتے ہوئے 1.20 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے بدعنوان افسر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ بعد ازاں ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسے 6 اگست 2025 اگست تک پولیس کسٹڈی ریمانڈ (پی سی آر) میں بھیج دیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined