قومی خبریں

مودی جی ابھینندن کو بارڈر پر لینے جانا میرے لئے باعث فخر ہو گا، کیپٹن امرندر

پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ اگر وہ باڑدر پر ابھینندن کو لینے جائیں گے تو یہ ان کے لئے عزت کی بات ہو گی

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کل پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ہندوستانی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو ہندوستان واپس بھیج دیں گے ۔ اس کے کچھ دیر بعد شام کو پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ’’اگر وہ واگہ بارڈر پر کمانڈر ابھینندن کو لینے جائیں گے تو یہ ان کے لئے بہت فخر کی بات ہو گی‘‘۔

کیپٹن امرندر سنگھ نے ٹویٹ میں تحریر کیا ہے ’’ڈیئر نریندر مودی جی ، میں اس وقت پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورہ پر ہوں اور ابھی امرتسر میں ہوں۔ مجھے اطلاع ملی ہے کہ پاکستانی حکومت ابھینندن کو واگہ بارڈر کے راستے بھیج رہی ہے ۔ یہ عزت کی بات ہوگی کہ میں وہاں جاؤں اور ان کا استقبال کروں ۔ ابھینندن اور ان کے والد نے این ڈی اے سے تعلیم حاصل کی ہے اور میں بھی وہیں سے ہوں ‘‘۔

Published: undefined

پلوامہ کے بعد سےسے پاکستان اور ہندوستان کے اوپر جو جنگ کے بادل منڈرا رہے تھے وہ اس وقت چھٹنے شروع ہو گئے جب عمران خان نے یہ اعلان کر دیا کہ پاکستان ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کرنے جا رہا ہے۔ اس میں بین الاقوامی طاقتوں کا بھی اہم کردار رہا ہوگا اور پاکستان کے اندرونی حالات بھی اس کی بڑی وجہ رہے ہوں گے لیکن اس سے دونوں ممالک کو بڑی راحت ملی ہے ۔ ویسے تو کل امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ جنگ کے ماحول کو کم کرنے کی جانب کوئی اچھی خبر آنے والی ہے ۔ ہندوستانی فوج کے تینوں ونگ کی اعلی قیادت نے بھی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ کہہ دیا ہے کہ اگر پاکستان کی جانب سے کوئی اشتعال انگیزی ہوتی ہے تو وہ جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں یعنی ہندوستان کی جانب سے کوئ پہل نہیں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined