.jpg?rect=0%2C0%2C2524%2C1420)
ممتا بنرجی فائل فوٹو، یو این آئی
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ نہ دینے والے بیان نے سیاسی کھلبلی مچا دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئینی بحث بھی تیز ہو گئی ہے۔ دراصل مغربی بنگال میں انتخانی نتائج میں بی جے پی کو واضح اکثریت ملی ہے جبکہ ترنمول کانگریس اکثریت حاصل کرنے میں کافی پیچھے رہ گئی ہے۔ باوجود اس کے 15 برسوں سے ریاست کی وزیر اعلیٰ رہیں ممتا بنرجی نے صاف طور پر کہا ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں عہدے سے دستبردار نہیں ہوں گی۔ ایسے حالات میں اب سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا کوئی وزیراعلیٰ ہارنے کے بعد بھی عہدے پر برقرار رہ سکتا ہے اور اگر استعفیٰ نہیں دیتا ہے تو اس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے؟
Published: undefined
قانون کے مطابق اگر ممتا بنرجی استعفیٰ نہیں دیتی ہیں تو ان پر کیس ہو سکتا ہے۔ آئین ہند کے مطابق وزیر اعلیٰ اور ان کی وزرا کونسل گورنر کے ’رحم و کرم‘ پر عہدے پر رہتے ہیں۔ یعنی جب تک گورنر کو بھروسہ ہے اور اسمبلی میں اکثریت ہے تب ہی حکومت چل سکتی ہے۔ جیسے ہی اکثریت ختم ہوتی ہے، وزیر اعلیٰ کے پاس عہدے پر برقرار رہنے کی قانونی بنیاد بھی کمزور ہو جاتی ہے۔ ماہرین قانون کے مطابق انتخابات میں شکست کے بعد وزیر اعلیٰ کا عہدے پر رہنا صرف ایک رسم ادائیگی ہو سکتی ہے۔ جب تک کوئی نئی حکومت کی تشکیل نہیں ہو جاتی اسے کیئر ٹیکر کردار مانا جاتا ہے جس میں بڑے پالیسی ساز فیصلے نہیں لئے جا سکتے ہیں۔
Published: undefined
ماہرین کے مطابق اگر کوئی وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے سے انکار کرتا ہے تو گورنر کے پاس کئی متبادل ہوتے ہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ کو عہدے سے برطرف کر سکتے ہیں، اکثریت یافتہ پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دے سکتے ہیں یا پھر ضرورت پڑنے پر اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ اگر صورتحال زیادہ پیچیدہ ہو جاتی ہے اور حکومت سازی میں رکاوٹ ہوتی ہے تو صدر راج کی سفارش بھی کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ صرف استعفیٰ نہ دینے پر براہ راست کوئی مجرمانہ کیس نہیں بنتا ہے۔ یہ معاملہ زیادہ آئینی اور سیاسی عمل سے وابستہ ہے۔ حالانکہ اگر کوئی وزیر اعلیٰ آئینی ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے فیصلے لینے لگے تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے اور مرکزی حکومت یا گورنر مداخلت کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا