قومی خبریں

مرکزی کابینہ نے برطانیہ کے ساتھ کسٹمز معاہدے کو دی منظوری

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس معاہدے سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ معاہدہ کسٹم معاملے میں کسٹم تعاون اور باہمی انتظامی مدد سے متعلق ہے۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے آج برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے ساتھ معاہدے کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت ایک دوسرے ملک کے کسٹم حکام اطلاعات اور انٹلیجنس شیئر کرسکیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس معاہدے سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔ یہ معاہدہ کسٹم معاملے میں کسٹم تعاون اور باہمی انتظامی مدد سے متعلق ہے۔

Published: undefined

اس سے کسٹم سے متعلقہ جرائم کی روک تھام اور تفتیش کے لئے مفید اطلاعات میں مدد ملے گی۔ ساتھ ہی تجارت میں سہولت اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی جانے والی اشیا کی کارگر کلیرنس یقینی بنایا جاسکے۔ اس معاہدے پر دونوں ممالک کی حکومتوں کی طرف سے متعلقہ حکومتوں کی منظوری کے بعد دستخط کیے جائیں گے۔ معاہدہ دونوں فریقوں کے مجاز نمائندوں کے دستخط کے بعد ماہ کے پہلے دن سے نافذ العمل ہوگا۔

Published: undefined

یہ معاہدہ دونوں ممالک کے کسٹم حکام کے مابین اطلاعات اور انٹلیجنس کے تبادلے کے لئے ایک قانونی فریم ورک فراہم کرے گا اور کسٹم قوانین کی ہم آہنگی سے تعمیل اور کسٹم جرائم کی روک تھام اور تفتیش اور جائز تجارت میں آسانی میں مددگار ثابت ہوگا۔ مجوزہ معاہدے کے مسودے کو دونوں ممالک کے کسٹم انتظامیہ کی رضامندی سے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس معاہدے میں کسٹم ویلیو، ٹیرف کی درجہ بندی اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی جانے والی اشیا کے ذرائع کے بارے میں اطلاعات کے تبادلے سے متعلق ہندوستانی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے خدشات اور ضروریات کا خصوصی طور پر خیال رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined