
نئی دہلی: سی اے اے اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ اور جامعہ میں چل رہے مظاہروں میں ہر روز ایک نیا رنگ نظر آ رہا ہے جمعہ کے روز یہاں کے مظاہرین نے نفلی روزہ رکھا اور افطار میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ وہیں، اتوار کے روز شاہین باغ میں مظاہرے کے مقام پر مسلمانوں، ہندوؤں، سکھوں اور عیسائیوں نے ایک ہی مقام پر اپنے اپنے عقائد کے مطابق عبادت کی اور مذہبی ہم آہنگی کی منفرد مثال پیش کی
Published: 12 Jan 2020, 10:25 PM IST
شاہین باغ میں جہاں گزشتہ تقریباً ایک مہینے سے احتجاج چل رہا ہے، اتوار کے روز ’سرو دھرم سمبھاؤ‘ (کل مذاہب ہم آہنگی) کے نام سے ایک تقریبا کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں مختلف مذاہب کے ماننے والے ایک جگہ پر جمع ہوئے اور مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ دریں اثنا، ہندوؤں نے روایتی انداز میں ہون کیا، اور سکھوں نے کیرتن کیا۔ علاوہ ازیں گیتا، بائبل اور قرآن کی تلاوت کی گئی۔ اس کے بعد سبھی نے آئین کے ابتدائیہ کو پڑھا اور اس کی سوشلسٹ اور سیکولر اقدار کو برقرار رکھنے کا حلف لیا۔
Published: 12 Jan 2020, 10:25 PM IST
واضح رہے کہ ’سرو دھرم سمبھاؤ‘ کا تصور مہاتما گاندھی نے انگریزی کے خلاف چل رہی جنگل آزادی کے دوران پیش کیا تھا، تاکہ تمام مذاہب میں روادری پیدا کی جا سکے۔
سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین، بشمول خواتین اور بچے شاہین باغ میں سریتا وہار-کالندی کنج روڈ پر اتوار کے روز بھی ڈٹے ہوئے ہیں اور سی اے اے کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پیر کے روز شاہین باغ کے دھرنے کو ایک مہینہ مکمل ہونے جا رہا ہپے۔
Published: 12 Jan 2020, 10:25 PM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 12 Jan 2020, 10:25 PM IST