قومی خبریں

ضمنی انتخابات: ملک بھر میں 6 نشستوں پر ووٹنگ جاری، سبھی کی نظریں نندی گرام اور ریجی نگر اسمبلی حلقہ پر

تمل ناڈو میں مدورانتکم اور دھاراپورم اسمبلی سیٹوں کے ساتھ ساتھ پڈوچیری میں تھٹنچاوڈی اور آسام میں ناگاؤں لوک سبھا سیٹ پر ووٹ ڈالنے کے لیے لوگ قطار بند ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹرس کی فائل تصویر،&nbsp;<a href="https://twitter.com/ECISVEEP">@ECISVEEP</a></p></div>

ووٹرس کی فائل تصویر، @ECISVEEP

 

ملک کی 3 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ میں 6 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے آج ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔ ووٹر صبح سے ہی قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔ اس انتخابی معرکے میں بی جے پی، کانگریس، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے، ٹی وی کے، سی پی آئی سمیت کئی اہم سیاسی پارٹیاں آمنے سامنے ہیں۔ مغربی بنگال میں نندی گرام اور ریجی نگر سیٹ سب سے زیادہ زیر بحث ہیں۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں مدورانتکم اور دھاراپورم اسمبلی سیٹوں کے ساتھ ساتھ پڈوچیری میں تھٹنچاوڈی اور آسام میں ناگاؤں لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔