قومی خبریں

جلد ہی سبھی نشستوں کے ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا جائے گا: الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کورونا دور میں 56 اسمبلی نشستوں اور ایک پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی جائزہ میٹنگ میں جمعہ کو یہ فیصلہ کیا گیا

الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے کورونا بحران کے دوران ہی 56 اسمبلی نشستوں اور ایک پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن کی جائزہ میٹنگ میں جمعہ کو یہ فیصلہ کیا گیا۔ کمیشن کی ترجمان شیفالی شرن نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ ان نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

Published: 24 Jul 2020, 3:58 PM IST

کمیشن نے کل کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ میں ان نشستوں کے ضمنی انتخاب کےبارے میں غور کیا جائے گا۔ کمیشن کے مطابق، 22 جولائی کو کمیشن کے سینئر پرنسپل سکریٹری سُمیت مکھرجی کی جانب سے جاری ریلیز میں میڈیا میں غلط فہمی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی، لہذا کل یہ بات واضح ہوگئی کہ آٹھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخاب کے بارے میں لیا گیا فیصلہ خصوصی صورتحال میں لیا گیا تھا لیکن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 151 کے تحت مذکورہ بالا تمام نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: 24 Jul 2020, 3:58 PM IST

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آٹھ اسمبلی نشستوں کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کو 7 ستمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے لیکن کل کی میٹنگ میں تمام نشستوں کے ضمنی انتخاب پر غور کیا جائے گا۔

Published: 24 Jul 2020, 3:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Jul 2020, 3:58 PM IST