قومی خبریں

4 ریاستوں کی 5 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب کا اعلان، 19 جون کو ووٹنگ، 23 کو نتائج

جن سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوں گے ان میں گجرات کی کادی اور وساودر، کیرالہ کی نیلامبر، پنجاب کی لدھیانہ اور مغربی بنگال کی کالی گنج اسمبلی سیٹ ہے۔ یہ سیٹیں انتقال یا استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہو گئی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>الیکشن کمیشن / یو این آئی</p></div>

الیکشن کمیشن / یو این آئی

 

الیکشن کمیشن نے 4 ریاستوں گجرات، کیرالہ، پنجاب اور مغربی بنگال کی 5 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے 19 جون کو ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 23 جون کو کیا جائے گا۔ یہ سبھی پانچ سیٹیں استعفیٰ یا انتقال کی وجہ سے خالی ہو گئی تھیں۔ جن سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوں گے ان میں گجرات کی کادی اور وساودر، کیرالہ کی نیلامبر، پنجاب کی لدھیانہ اور مغربی بنگال کی کالی گنج اسمبلی سیٹ ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن کے مطابق جن پانچ سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہونے ہیں، ان کے لیے نوٹیفکیشن کل یعنی 26 مئی کو جاری کی جائے گی۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 2 جون مقررکی گئی ہے۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ 3 جون کو ہوگی۔ 5 جون تک امیدواروں کو نام واپس لینے کا موقع دیا گیا ہے۔ ان سیٹوں پر سبھی انتخابی عمل 25 جون سے پہلے پوری کی جانی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گجرات کی کادی سیٹ کرسن بھائی پنجا بھائی سولنکی کی موت کی وجہ سے خالی ہو گئی تھی۔ جبکہ وساودر اسمبلی سیٹ عآپ رہنما بھیانی بھوپندر بھائی گندو بھائی کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی۔ کیرالہ کی نیلامبر سیٹ پی وی انور کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جبکہ پنجاب کے لدھیانہ کی سیٹ پر بھی گرپریت بسّی کے انتقال کی وجہ سے ضمنی انتخاب کرایا جا رہا ہے۔ وہیں مغربی بنگال کے کالی گنج میں نصیر الدین احمد کے انتقال سے سیٹ خالی ہونے کی وجہ سے ضمنی انتخاب کرانے کی نوبت آئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined