
ایک دن پہلے جہاں ایودھیا میں پروگرام کی جگہ آگ کی نذر ہوگئی وہیں آج اسی پروگرام میں شرکت کے لیے بلیا سے ایودھیا جانے والی بس درخت سے ٹکرا گئی جس سے 40 مسافر زخمی ہو گئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ رات کے وقت شری لکشمی نارائن مہایگیہ میں شامل ہوکر لوٹ رہے عقیدتمندوں کی بس مئو ضلع میں درخت سے ٹکراگئی جس سے تقریباً 40 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حادثے کے بعد خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا اور موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔
Published: undefined
یہ واقعہ مئو ضلع کے ہلدھر پور تھانہ علاقے میں رتن پورہ-مبارک پور روڈ پر رات تقریباً 1:30 بجے پیش آیا۔ عقیدتمندوں سے بھری بس ایودھیا سے بلیا واپس آرہی تھی کہ اچانک وہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔
Published: undefined
حادثے کے بعد بس میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ قریبی گاؤں والوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو بس سے باہر نکالنے میں مدد کی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کا انتظام کیا۔ زخمیوں کو پہلے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، جوگاپور لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں ضلع اسپتال، مئو ریفر کر دیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق یہ سبھی عقیدت مند ایودھیا میں 20 مارچ سے 28 مارچ تک منعقد ہونے والے شری لکشمی نارائن مہا یگیہ میں شرکت کے بعد واپس بلیا جا رہے تھے کہ ان کے سفر کے دوران یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی وجہ کی تفتیش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined