
فائل تصویر آئی اے این ایس
راجستھان کے کوٹا میں کل ہفتہ 7 فروری کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ کوٹہ کے جواہر نگر تھانہ علاقے میں اوپرا اسپتال روڈ پر واقع دہلی اسپائس مرادآبادی نامی نان ویجیٹیرین ریسٹورنٹ کی عمارت اچانک گر گئی۔ حادثے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملبے تلے دب کر ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ سات دیگر کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ کوٹہ حادثہ میں مرنے والوں میں بنگال کا ایک 20 سالہ شخص بھی شامل ہے۔
Published: undefined
ابتدائی معلومات کے مطابق 10 سے 15 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، انتظامی اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ ملبے سے پانچ لوگوں کو نکال کر اسپتال بھیجا گیا ہے۔ امدادی کارروائیوں میں تیزی آنے سے یہ تعداد بڑھ کر 10 زخمی ہو گئی، جنہیں علاج کے لیے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل’ اے بی پی ‘ پر شائع خبر کے مطابق 10 افراد کو بچا کر اسپتال بھیجا گیا ہے۔ کئی دوسرے بھی پھنس سکتے ہیں۔ ملبہ ہٹانے کے لیے دو جے سی بی مشینیں کام کر رہی ہیں۔ احتیاط کے طور پر علاقے میں بجلی کی سپلائی منقطع کر دی گئی ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے کوٹا میڈیکل کالج میں داخل کرایا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز