قومی خبریں

بجٹ غریب اور کسان مخالف، بی جے پی اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مرکزی بجٹ کو غریب اور کسان مخالف قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی بجٹ کے ذریعے اپنے لوگوں کی اقتصادی ترقی یقینی بنا رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>اکھلیش یادو / آئی اے این ایس</p></div>

اکھلیش یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مرکزی بجٹ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بجٹ نہ تو کسانوں کو کوئی حقیقی راحت دیتا ہے اور نہ ہی غریب اور محروم طبقات کی زندگی میں بہتری لاتا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ بی جے پی حکومت بجٹ کے ذریعے اپنے قریبی لوگوں کو ’سیٹ‘ کرتی ہے اور ان کی اقتصادی ترقی کو یقینی بناتی ہے، جبکہ عام آدمی کی حالت جوں کی توں بنی رہتی ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے کہا کہ کسانوں کے لیے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں، مگر عملی طور پر انہیں کچھ حاصل نہیں ہوتا، جس سے صاف ظاہر ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں کسان اور غریب شامل نہیں ہیں۔

انہوں نے حکومت کو اس کے پرانے منشور کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو خود جائزہ لینا چاہیے کہ اس نے عوام سے کیے گئے وعدوں کا کیا انجام ہوا۔ اکھلیش یادو نے اسمارٹ سٹی منصوبے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن شہروں کو اسمارٹ سٹی قرار دیا گیا، وہاں سولیڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بڑے بڑے دعوے کیے گئے تھے مگر حقیقت یہ ہے کہ خراب پانی پینے سے لوگوں کی جانیں تک چلی گئیں۔

Published: undefined

ان کے مطابق اچھا بجٹ وہی ہوتا ہے جو غریب کے چہرے پر مسکراہٹ اور زندگی میں خوشحالی لائے لیکن موجودہ بجٹ اس معیار پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہی ترقی کا ماڈل ہے تو پھر عام عوام کو اس کا فائدہ کہاں ملا۔

قبل ازیں، اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں ایس آئی آر کے عمل کو لے کر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عدالت، الیکشن کمیشن اور میڈیا سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مواضعات میں فارم 7 کے غلط استعمال کے ذریعے مخالف ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی آر کے تحت پہلے سے چھپے فارم 7 تقسیم کیے جا رہے ہیں، جن کے ذریعے کوئی بھی شخص کسی دوسرے کا نام ووٹر لسٹ سے کٹوانے کے لیے اعتراض درج کر سکتا ہے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے سوال اٹھایا کہ یہ فارم کون بھیج رہا ہے اور شکایت کرنے والے کون ہیں، اس بارے میں کسی کو درست معلومات نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جعلی دستخطوں کے ذریعے اپوزیشن ووٹروں کے نام منظم طریقے سے کٹوائے جا رہے ہیں اور جن ووٹروں کے خلاف اعتراض درج ہو رہے ہیں، انہیں اس کی اطلاع تک نہیں دی جا رہی۔ ان کے مطابق تمام دستاویزات درست ہونے کے باوجود نام نکالنا جمہوری نظام پر سیدھا حملہ ہے۔

سماج وادی پارٹی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ اس مبینہ سازش کا سب سے زیادہ اثر پی ڈی اے کمیونٹی پر پڑ رہا ہے، جس میں اقلیتی برادری کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے تمام نیوز چینلوں، اخبارات، مقامی یوٹیوبرز اور صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ کریں اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے سچ سامنے لائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined