قومی خبریں

بی ایس پی نے جاری کی اپنے 9 امیدواروں کی چوتھی فہرست، اب تک 46 امیدواروں کا اعلان

اس چوتھی فہرست میں بی ایس پی نے اپنے سابق ریاستی صدر بھیم راج بھر کو اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے جبکہ گورکھپور سے جاوید سمنانی کومیدان میں اتارا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

بہوجن سماج پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے آج اپنے 9 امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں اعظم گڑھ، گھوسی، ایٹہ، دھورہرا، فیض آباد، بستی، گورکھپور، چندولی اور رابرٹس گنج کی سیٹیں شامل ہیں۔ بی ایس پی لوک سبھا انتخابات کے لیے یوپی سے اب تک اپنے 46 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔

Published: undefined

اس چوتھی فہرست میں بی ایس پی نے اپنے سابق ریاستی صدر بھیم راج بھر کو اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ گھوسی سے سابق ایم پی بالکرشن چوہان کو، ایٹہ سے محمد عرفان کو، دھورہرا سے شیام کشور اوستھی، فیض آباد سے سچیدانند پانڈے کو، بستی سے دیاشنکر مشرا کو، گورکھپور سے جاوید سمنانی کو، چندولی سے ستیندر کمار موریہ کو اور رابرٹس گنج سے دھنیشور گوتم کو میدان میں اتارا ہے۔ اس سے قبل بی ایس پی نے اپنی تیسری فہرست میں لکھنؤ، غازی آباد، علی گڑھ اور اناؤ سمیت اتر پردیش کی 12 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

اس سے قبل بی ایس پی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی تھی جس میں پارٹی سربراہ مایاوتی، ان کے جانشین آکاش آنند اور سینئر لیڈر ستیش چندر مشرا کے نام شامل ہیں۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی اتر پردیش کے تقریباً 50 بڑے اضلاع میں ریلیوں کے ذریعے انتخابی مہم چلائیں گی۔ خبروں کے مطابق مایاوتی سب سے پہلے بجنور ضلع کی نگینہ لوک سبھا سیٹ سے انتخابی مہم شروع کر سکتی ہیں کیونکہ ان کا سیاسی سفر یہیں سے شروع ہوا تھا اور انہوں نے اپنا پہلا الیکشن بھی یہیں سے لڑا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ ملک بھر میں انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں پر سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو، دوسرے مرحلے کی 26 اپریل کو، تیسرے مرحلے کی 7 مئی کو، چوتھے مرحلے کی 13 مئی کو، پانچویں مرحلے کی 20 مئی کو، چھٹے مرحلے کی 25 مئی کو اور یکم جون کو ساتویں اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined