قومی خبریں

جامعہ میں میڈیکل کالج کھولنے کا مطالبہ ،دہلی کے ساتھ مغربی اتر پردیش کو بھی فائدہ ہوگا

حکومت بڑے بڑے دعوے کر سکتی ہے لیکن کورونا وبا کے دوران اتر پردیش میں جس طرح کا منظر دیکھا گیا وہ پریشان کن ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما کنور دانش علی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں میڈیکل کالج کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے جنوب مشرقی دہلی کے ساتھ ساتھ مغربی اتر پردیش کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا۔

Published: undefined

امروہہ سے رکن پارلیمنٹ مسٹر علی نے ضابطہ 193 کے تحت کووڈ-19 کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے آج کہا کہ جنوب مشرقی دہلی میں ایک بھی سرکاری اسپتال نہیں ہے اور یہ علاقہ مغربی اتر پردیش سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ میں میڈیکل کالج کا مطالبہ بہت پرانا ہے اور اگر اسے پورا کیا جاتا ہے تو جنوب مشرقی دہلی کے ساتھ ساتھ مغربی اتر پردیش کے عوام کو فائدہ ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران حکومت کی کوتاہیاں سب کے سامنے آگئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے بڑے دعوے کر سکتی ہے لیکن کورونا وبا کے دوران اتر پردیش میں جس طرح کا منظر دیکھا گیا وہ پریشان کن ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز