قومی خبریں

مودی حکومت جامعہ کے 100 سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرے، دانش

یہ ایک تاریخی اور قابل فخر لمحہ ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے قیام کا سوواں سال منا رہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ مجاہد آزادی کی سوچ اور ان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سنٹرل یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سو سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ امروہہ کے رکن پارلیمنٹ مسٹر علی نے آج اس سلسلے میں وزیر اعظم کو خط لکھا اور جامعہ کے 100 سال مکمل ہونے کےموقع پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔

Published: undefined

دانش نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک تاریخی اور قابل فخر لمحہ ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے قیام کا سوواں سال منا رہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ مجاہد آزادی کی سوچ اور ان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے جامعہ کے 100 سال مکمل ہونے پر حکومت کی طرف سے خصوصی گرانٹ کے لئے لکھے گئے خط پر وزیر اعظم کی طرف سے سنجیدگی سے غور کرنے پر مسٹر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Published: undefined

جامعہ کے سابق طالب علم کنور دانش علی نے بتایا کہ جامعہ کے یوم تاسیس کی تقریبات آج سے شروع ہوگئی ہیں اور یہ تقریب پوری دنیا میں منائی جائیں گی۔ عام ہندوستانی خاص طور پر جامعہ کے لوگ بہت پرجوش ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ مرکزی حکومت بھی جامعہ کے جشن میں شامل ہوگی۔

Published: undefined

انہوں نے وزیر اعظم سے گزارش کی ہے کہ وہ وزارت مواصلات کو جامعہ کے لئے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کریں۔قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام 29 اکتوبر 1920 کو عدم تعاون تحریک کے دوران ہوا تھا۔ مہاتما گاندھی کے ہمراہ مجاہدین آزادی محمد علی جوہر ، حکیم اجمل خان ، سابق صدر ڈاکٹر ذاکر حسین ، مختار احمد انصاری ، عبدالمجید خواجہ اور مولانا محمود الحسن بھی تھے-

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined