
اسٹوڈنٹ لیڈر خوشبو پاٹھک پولیس حراست میں
بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کے چوتھے مرحلے کے اساتذہ بھرتی امتحان یعنی ’ٹی آر ای 4.0‘ کے اشتہار سے متعلق آج (بدھ) پٹنہ میں احتجاجی مظاہرہ کی تیاری ہو رہی ہے۔ اسی دوران پولیس نے پٹنہ میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک اہم طلبا لیڈر کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بہٹا میں پولیس نے خوشبو پاٹھک کو حراست میں لیا ہے، جس کے بعد ٹی آر ای 4.0 معاملہ پر ناراض طلبا میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Published: undefined
دراصل ٹیچر امتحان کے امیدواروں کا مارچ پٹنہ کالج سے بی پی ایس سی دفتر تک نکالا جانا تھا۔ اس دوران اس قسم کی کارروائی سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پولیس کسی بھی طرح کے ہنگامے کی اجازت نہیں دینا چاہتی۔ بتایا جا رہا ہے کہ خواتین امیدوار بیلن اور تھالی لے کر احتجاج کرنے والی تھیں۔ احتجاج کی قیادت طلبا لیڈر سوربھ اور خوشبو پاٹھک دونوں کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق خوشبو آرا سے آ رہی تھیں، اسی دوران انہیں بہٹا میں ہی روک لیا گیا۔ پولیس انہیں بہٹا تھانے لے گئی ہے۔
Published: undefined
’ٹی آر ای 4.0‘ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کے دوران طلبا لیڈر کو حراست میں لیے جانے کے معاملے پر بہار کے وزیر تعلیم متھیلیش تیواری کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’گزشتہ 4-3 دنوں سے ہم تمام امیدواروں سے صبر کی اپیل کر رہے ہیں۔ ہم نے کہا ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہمارے وزیر اعلیٰ نے محکمۂ تعلیم کو ہدایت دی ہے اور محکمۂ تعلیم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ہم بی پی ایس سی سے بات چیت کر کے جلد ہی شیڈول جاری کرنے والے ہیں۔‘‘
Published: undefined
متھلیش تیواری کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو امتحان کی تیاری کرنی چاہیے کیونکہ آنے والے دنوں میں جلد ہی ان کا امتحان ہونے والا ہے۔ احتجاج کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے، کیونکہ جس چیز کے ہونے کا عمل جاری ہے، اسی کے لیے احتجاج کرنا مناسب نہیں ہے۔ حالانکہ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک جمہوری ملک ہے، اس لیے کسی کو احتجاج کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔
Published: undefined
وزیر تعلیم نے کہا کہ احتجاج کے پیچھے کون لوگ ہیں، جو امیدواروں کو بھڑکا رہے ہیں، اس کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ کوئی ممبئی سے آ رہا ہے اور کوئی کہیں اور سے آ رہا ہے، ہم اس کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔ ہمارے بہار کے امیدواروں سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ آپ ہمارے لیے بے حد قیمتی ہیں، آپ نے حکومت بنائی ہے، آپ امتحان کی تیاری میں لگ جائیں۔ حکومت آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے جا رہی ہے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined