قومی خبریں

گرل فرینڈ کی منگنی کی خبر سن کر لڑکے نے پانی کی ٹنکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

اتر پردیش کے بلند شہر میں محبت کے رشتے سے جڑا ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ اپنی گرل فرینڈ کی منگنی کی خبر سے غمزدہ ساجد نامی نوجوان نے پانی کی ٹنکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

بلند شہر میں منگل کو ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں اپنی گرل فرینڈ کی منگنی کی خبر سن کر صدمے سے دوچار ایک بائس سالہ نوجوان نے پانی کی ٹنکی سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ یہ واقعہ بلند شہر ضلع کے انوپ شہر علاقے میں پیش آیا۔ نوجوان جس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے، سیرورہ گاؤں کا رہنے والا تھا۔

Published: undefined

منگل کی سہ پہر ساجد اچانک گاؤں کے پانی کی ٹنکی  پر چڑھ گیا۔ جیسے ہی لوگوں نے اسے ٹنکی پر چڑھے دیکھا، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تھوڑی ہی دیر میں وہاں ایک بڑا ہجوم جمع ہو گیا۔ اہل خانہ اور گاؤں والوں نے ساجد کو بار بار نیچے آنے کی تاکید کی لیکن اس نے بات ماننے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق ساجد کے اہل خانہ اور گاؤں والے اسے منانے کی مسلسل کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے پولیس کو بھی اطلاع دی لیکن اس سے پہلے کہ وہ کر پاتے، ساجد نے اچانک چھلانگ لگا دی۔ گرنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اس کے اہل خانہ اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

ایس ایچ او دھرمیندر کمار شرما نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ساجد ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ اس کی حال ہی میں کسی اور سے منگنی ہوئی تھی۔جو بات بتائی جا رہی ہے وہ یہ ہے کہ اس منگنی سے وہ شدید پریشان تھا اور ذہنی طور پر ٹوٹ گیا تھا، جس کی وجہ سے اس نے خود کشی کی ہے۔

Published: undefined

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔پولیس  نے بتایا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس فی الحال ساجد کے دوستوں اور اہل خانہ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ اس واقعے کے پیچھے مزید محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined