قومی خبریں

ممبئی میں پل سے نیچے گری بی ایم ڈبلیو کار، حادثے میں 3 افراد کی دردناک موت

پولیس کے مطابق بی ایم ڈبلیو کار پل سے نیچے گر گئی تھی۔ کار میں مجموعی طور پر 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی 

ممبئی کے کوسٹل روڈ پر اتوار کی صبح تیز رفتار بی ایم ڈبلیو کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ ممبئی پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق بی ایم ڈبلیو کار پل سے نیچے گر گئی تھی۔ کار میں مجموعی طور پر 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کار مرین ڈرائیو سے حاجی علی کی جانب کوسٹل روڈ پر جا رہی تھی۔ تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع 20 ستمبر 2026 کو صبح 5:20 بجے کوسٹل روڈ کنٹرول روم سے ملی تھی۔ حادثہ کوسٹل روڈ پر لالا کالج کے سامنے، لوٹس جیٹی کے قریب پیش آیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔