قومی خبریں

بی جے پی کے راجہ اقبال سنگھ دہلی کے میئر منتخب، پارٹی کی دو سال بعد ایم سی ڈی میں واپسی

بی جے پی کے راجہ اقبال سنگھ نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے میئر کا عہدہ جیت لیا ہے، انہیں 133 ووٹ ملے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی میئر کے لیے بیگم پور وارڈ سے جے بھگوان یادو منتخب ہوئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>راجہ اقبال سنگھ اور جے بھگوان یادو کی کاغذات نامزدی کے وقت کی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

راجہ اقبال سنگھ اور جے بھگوان یادو کی کاغذات نامزدی کے وقت کی تصویر / آئی اے این ایس

 
IANS

دہلی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں بی جے پی نے میدان مار لیا۔ بی جے پی کے راجہ اقبال سنگھ نے 133 ووٹ حاصل کر کے دہلی کے میئر کا عہدہ جیتا ہے۔ راجہ اقبال سنگھ نے اس جیت کے بعد کہا کہ دہلی کی عوام نے انہیں شہر کی مشکلات حل کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی (عآپ) نے پہلے ہی اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور اب بی جے پی نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ شہر میں پچھلے دو سالوں سے رکے ہوئے کاموں کو مکمل کرے گی اور کرپشن کو ختم کرے گی۔

دوسری طرف، عآپ کی سابق میئر، شیلی اوبیرائے اور رہنما مکیش گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کی بات کی تھی اور بی جے پی پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے جمہوری عمل کا مذاق بنایا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کی جانب سے، مندیپ سنگھ نے میئر اور اریبہ خان نے ڈپٹی میئر کے عہدوں کے لیے اپنے نامزدگی فارم جمع کرائے تھے، لیکن وہ ناکام رہے۔ مجموعی طور پر، دہلی کے ایم سی ڈی میں کل 250 نشستیں ہیں، جن میں سے 238 فعال ہیں، باقی 12 نشستیں خالی ہیں۔ بی جے پی کے پاس اب 117 نشستیں ہیں، جبکہ عآپ کی نشستوں کی تعداد 113 ہے۔ کانگریس کے پاس 8 نشستیں ہیں۔

Published: undefined

میئر کے انتخاب میں 238 وارڈز کے علاوہ 10 ممبران پارلیمنٹ اور 14 ممبران اسمبلی بھی شامل ہوئے، جن میں سے 11 بی جے پی اور 3 عآپ کے ممبران تھے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں لالہ لاجپت رائے روڈ کا نام بدل کر بوڈو رہنما اپیندر ناتھ برہم روڈ رکھنے، ایم سی ڈی ملازمین کی صحت سکیم کا تجزیہ اور خستہ حال عمارتوں کو گرانے جیسے اہم مسائل شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined