
یکم نومبر کو منعقد مہاریلی کا نظارہ، تصویر ’ایکس‘ @INCIndia
’’بی جے پی کا پورا پروپیگنڈہ پنکچر ہو گیا! انڈیا بلاک کی مہاریلی کو بدنام کرنے اور لوگوں کو دہلی آنے سے روکنے کے لیے تاجروں کے نقصان اور بازار بند ہونے کا خوف پھیلایا گیا۔ ہر کوئی سمجھ سکتا تھا کہ جب ملک بھر سے لوگ آئیں گے تو وہ خریداری بھی کریں گے۔ دہلی میں کام کرنے والے ہر کاروباری کو بالواسطہ یا بلاواسطہ طور سے فائدہ ہوگا۔‘‘ یہ تبصرہ آج کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ہندی روزنامہ کی اُس خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے کیا ہے، جس میں رام لیلا میدان کے قریب بازاروں میں خوب خریداری ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔