قومی خبریں

پٹاخوں پر پابندی کے متعلق بی جے پی کی دوہری پالیسی بے نقاب: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی کسی کی خیر خواہ نہیں ہے، اس کا واحد مقصد ہے سماج میں نفرت اور انتشار کا زہر گھولنا، تاکہ اس کی نفرت کی دکان چلتی رہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / بشکریہ ایکس</p></div>

دیویندر یادو / بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: پٹاخوں پر پابندی کے متعلق بی جے پی کی دوہری پالیسی پر کانگریس ریاستی صدر دیویندر یادو نے جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پٹاخوں پر پابندی کے متعلق بی جے پی کی دوہری پالیسی ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے۔ ایک طرف بی جے پی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے نام پر سخت قدم اٹھانے کا دعویٰ کرتی ہے تو دوسری جانب پٹاخوں پر پابندی کے متعلق مخالفت کا ناٹک کرتی ہے۔ اگر بی جے پی حقیقی معنوں میں پابندی کے خلاف ہے تو سپریم کورٹ میں جا کر نظر ثانی کی درخواست کیوں نہیں داخل کرتی؟‘‘

Published: undefined

دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کسی کی خیر خواہ نہیں ہے، اس کا واحد مقصد ہے سماج میں نفرت اور انتشار کا زہر گھولنا، تاکہ اس کی نفرت کی دکان چلتی رہے۔ اقتدار میں رہتے ہوئے سپریم کورٹ اور ماحولیاتی قوانین کی بات کرنے والی بی جے پی اپوزیشن میں رہتی ہے تو نام نہاد ہندوؤں کی خیر خواہ بننے کا ڈرامہ کرنے لگتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا صرف ایک ہی مذہب ہے، اقتدار کے حصول کے لیے معاشرے میں نفرت پھیلانا۔ دہلی میں پٹاخوں پر پابندی کے متعلق لوگوں کو یہ کہہ کر گمراہ کیا گیا کہ یہ پابندی مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے، لیکن اقتدار میں آتے ہی بی جے پی نے اس مسئلہ پر یو ٹرن لے لیا۔

Published: undefined

کانگریس ریاستی صدر نے کہا کہ دہلی میں اگر آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلے سے ہی ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہوتے تو یہ صورتحال پیدا ہی نہیں ہوتی۔ پہلے عام آدمی پارٹی اور اب بی جے پی صرف دکھاوے کی کوششوں تک ہی محدود رہی ہیں۔ دونوں پارٹیاں آلودگی کے اصلی ذرائع پر باثر کاروائی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور عام آدمی کے پاس پٹاخے جلانے کے پیسے نہیں ہیں۔ کانگریس پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے، لیکن عوام کو بی جے پی جیسی دوہری سیاست سے الرٹ رہنے کی صلاح بھی دیتی ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے یاد دلایا کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سالوں میں کئی بار پٹاخوں پر پابندی کا حکم دیا لیکن ان احکامات کا زمینی سطح پر کوئی اثر تک دکھائی نہیں دیا۔ اگر بی جے پی حکومت واقعی میں آلودگی کم کرنے کے متعلق سنجیدہ ہے تو اسے این سی آر علاقہ میں چل رہے تھرمل پاور پلانٹس سے ہو رہے اخراج پر بھی سخت قدم اٹھانی چاہیے، جنہیں اب تک ہر بار چھوٹ دی جاتی رہی ہے۔

Published: undefined

دیویندر یادو نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کے ذریعہ اسمبلی انتخاب کے دوران کیے گئے وعدہ کو بھی یاد دلایا، جس میں انہوں نے انتخاب جیتنے کے بعد پٹاخوں پر سے پابندی ہٹانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں کہا کہ منوج تیواری کو بھی عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی بھی بی جے پی کی طرح دوہری پالیسی پر چل رہی ہے۔ ایک طرف عوام کو آلودگی کے نام پر نصیحت دے رہی ہے اور دوسری جانب خود کے جشن میں پٹاخے جلا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined