
اکھلیش یادو / آئی اے این ایس
سماجوادی پارٹی چیف اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز بی جے پی پر اسمبلی انتخابات، خصوصاً مغربی بنگال میں بے ضابطگی کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا بلاک لوک سبھا انتخاب میں آخری وقت تک مضبوطی سے کھڑا رہا اور جیت حاصل کی، لیکن اقلیت کی حکومت بننے کے بعد بھی اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ بے ایمانی کی گئی۔ اکھلیش یادو نے چنڈی گڑھ اور کندرکی سمیت مختلف مقامات پر ہوئی مبینہ بے ضابطگی معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی پر ’10 نمبری ماڈل‘ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی انتخابی عمل میں دھاندلی کر اقتدار بنائے رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ’ملٹی لیئر الیکشن مافیا‘ کا کھیل کندرکی اور رامپور کے ضمنی انتخاب میں سبھی دیکھ چکے ہیں۔ انھوں نے تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ’ملٹی لیئر الیکشن مافیا‘ والا کھیل کھیلتے ہوئے ووٹوں کی ڈکیتی کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی نے ووٹوں کی شرمناک لوٹ کی ہے۔ پولیس انتظامیہ کا ناجائز استعمال کرنے میں اس نے کوئی جھجک نہیں دکھائی۔
Published: undefined
اکھلیش یادو نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنانے کے ساتھ ساتھ کہا کہ اس فرقہ پرست پارٹی کے پاس اتر پردیش میں ’پی ڈی اے‘ کی کاٹ موجود نہیں ہے۔ وہ واضح لفظوں میں کہتے ہیں کہ ’’پی ڈی اے کا ووٹ سب سے زیادہ ہے، اس لیے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔‘‘ اس سے قبل انھوں نے سماجوادی پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2027 کے اسمبلی انتخاب میں جمہوریت اور آئین دونوں کو بچانے کی بڑی لڑائی لڑی جائے گی۔ اس انتخاب میں سماجوادی پارٹی نصف آبادی کو نمائندگی دینے کے تئیں پرعزم ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا