قومی خبریں

یوپی میں بی جی پی دوبارہ اکثریت سے حکومت بنائے گی، امت شاہ کا دعویٰ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دعوی کیا ہے کہ اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سادہ اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی

امت شاہ / آئی اے این ایس
امت شاہ / آئی اے این ایس 

لکھنو: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے سادہ اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی اسکیمات کے نفاذ میں یوپی سرفہرست ہے اور اسی وجہ سے اپوزیشن خائف ہے لہذا اپوزیشن کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں شکست فاش کا سامنا کرنے کی تیاریاں شروع کردینی چاہئے۔

Published: undefined

امت شاہ آج ریاستی راجدھانی لکھنو کے سروجنی نگر علاقے میں یوپی اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف فورنسک سائنس(یوپی ایس آئی ایف ایس) کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں کے لئے مرکز کی سبھی 44 بڑی اسکیمات کے نفاذ میں اترپردیش اول مقام پر ہے۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے حریفوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اترپردیش میں جن لوگوں کو حکومت بنانے کے سپنے آرہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ بی جے پی کسی ایک خاص ذات، خاندان،برادری کے لئے کام نہیں کرتی ہے بلکہ آخری پائیدان پر کھڑے غریب سے غریب تر آدمی کے لئے کام کرتی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں بات کرتےہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ گجرات کے گاندھی نگر میں واقع فورنسک انسٹی ٹیوٹ سے ملحق ہوگا۔

Published: undefined

شاہ نے کہا کہ ریاستی راجدھانی میں بننے والے اس فورنسک انسٹی ٹیوٹ سے نہ صرف نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید ا ہونگے بلکہ اس سے بہتر نظم ونسق کے قیام میں مکمل تعاون ملے گا۔یوپی اسٹیٹ فارنسک سائنس انسٹی ٹیوٹ جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کرائم انوسٹی گیشن کا سائنٹفک سنٹر ہوگا۔یہ انسٹی ٹیوٹ فورنسک سائنس،سول اور کرائم لاء کے شعبے میں ریسورس سنٹر کی طرح کام کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز