قومی خبریں

آئندہ راجیہ سبھا انتخاب کے لیے بی جے پی نے جاری کی 11 امیدواروں کی فہرست

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چغ کو مدھیہ پردیش کوٹے سے راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترون چغ پارٹی کے ایک اہم حکمت عملی ساز ہیں اور کئی ریاستوں کے انچارج کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس 

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے رواں سال ہونے والے راجیہ سبھا انتخاب اور ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی سنٹرل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اس فہرست میں کئی ریاستوں کے بڑے چہروں اور زمینی سطح کے تنظیمی رہنماؤں کو ترجیح دی گئی ہے۔ پارٹی نے قومی جنرل سکریٹری ترون چُغ کو مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا انتخاب اور معروف لیڈر دیباشیش سامنت رائے کو اوڈیشہ سے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے میدان میں اتارا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی اعلیٰ کمان نے اس بار ریاستوں کے سیاسی اور تنظیمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے راجیہ سبھا امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چغ کو مدھیہ پردیش کوٹے سے راجیہ سبھا بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترون چغ پارٹی کے ایک اہم حکمت عملی ساز ہیں اور کئی ریاستوں کے انچارج کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ فی الحال وہ جموں و کشمیر، تلنگانہ اور لداخ کے انچارج ہیں۔ ان کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش سے ریاستی یونٹ کے سینئر رہنما اور ریاستی وزیر رجنیش اگروال کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

راجستھان بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور ہریانہ بی جے پی کے انچارج ڈاکٹر ستیش پونیا کو راجستھان سے راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پونیا کی زمینی پکڑ کو دیکھتے ہوئے یہ ایک بڑا فیصلہ مانا جا رہا ہے۔ راجستھان سے ان کے ساتھ (ڈاکٹر) الکا گوجر کو بھی امیدوار بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے اپنے مضبوط گڑھ گجرات سے 4 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جن میں راجو بھائی شکلا، مکیش بھائی راٹھوا، مان سنگھ پرمار اور جتیندر میگھ جی بھائی کنجاریا شامل ہیں۔ ان ناموں کے ذریعے پارٹی نے سوراشٹرا، وسطی اور جنوبی گجرات کے قبائلی اور علاقائی توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔

Published: undefined

اروناچل پردیش سے سینئر رہنما تائی تاگاک کو موقع دیا گیا ہے۔ جبکہ منی پور میں جاری سیاسی اور سماجی صورتحال کے درمیان بی جے پی نے منی پور کی ریاستی صدر اے شاردا دیوی کو راجیہ سبھا امیدوار بنا کر ایک بڑا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔  دو سالہ انتخاب کے ساتھ ساتھ بی جے پی نے اوڈیشہ میں ہونے والے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے بھی اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے یہاں سے دیباشیش سامنت رائے کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ دیباشیش سامنت رائے اوڈیشہ کی سیاست کا ایک جانا پہچانا نام ہے اور ان کے انتخاب سے ریاست میں بی جے پی کی پوزیشن کو مزید مضبوطی ملنے کی امید ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined