
مغربی بنگال میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخاب کے لیے سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ ریاست میں سیاسی پارہ مسلسل چڑھ رہا ہے۔ اسی دوران بی جے پی نے منگل (31 مارچ) کو 13 امیدواروں پر مشتمل چوتھی فہرست جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق ستائی (ایس سی) اسمبلی حلقہ سے آشوتوش برما کو ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ ناٹاباڑی سیٹ سے گرجا شنکر رائے انتخابی میدان میں ہوں گے۔ باگدہ (ایس سی) سے سوما ٹھاکر کو امیدوار بنایا گیا ہے، جبکہ مگراہاٹ مشرق (ایس سی) سیٹ سے اتم کمار بنک کو موقع ملا ہے۔
Published: undefined
فالٹا سیٹ سے دیبانگشو پانڈا اور سونار پور شمال سے دیباشیش دھر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ چورنگی سیٹ سے سنتوش پاٹھک کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ ہاوڑہ جنوب سیٹ سے رنجن کمار پال اور پنچلا سے شیامل ہاتی کو ٹکٹ ملا ہے۔ اس کے علاوہ چنڈی پور سے ڈاکٹر پیوش کانتی داس، گاربیٹا سے پردیپ لوڈھا، میماری سے مانو گوہا اور بارابنی سیٹ سے اریجیت رائے کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بی جے پی نے اپنی دوسری فہرست میں بھی ایک اہم تبدیلی کی ہے۔ میناگڑی (ایس سی) سیٹ سے اب دلیم رائے کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ ان تمام ناموں پر گہرے غور و خوض کے بعد مہر لگائی گئی ہے۔ بی جے پی آئندہ انتخاب میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کی تیاری کر رہی ہے۔ امیدواروں کے انتخاب میں مقامی سیاسی توازن اور تنظیم کی مضبوطی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال میں 2 مرحلوں میں انتخاب ہونا ہے۔ پہلے مرحلہ کے لیے 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلہ کے لیے 29 اپریل کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 4 مئی کو ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined