
ممتا بنرجی اور سویندو ادھیکاری، تصویر سوشل میڈیا
آئندہ اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بی جے پی نے مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ کیرالہ کے لیے بھی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ مغربی بنگال انتخاب کے لیے بی جے پی کی پہلی فہرست میں 144 اور کیرالہ کے لیے 47 امیدواروں کے نام ہیں۔ پارٹی نے بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری اور دلیپ گھوش کو ٹکٹ دیا ہے۔ سویندو ادھیکاری کو نندی گرام اور بھوانی پور 2 سیٹوں سے انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔ بھوانی پور سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ انتخاب میں جیت حاصل کی تھی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 2021 کے اسمبلی انتخاب میں نندی گرام سیٹ سے سویندو ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو تقریباً 2000 ووٹوں سے شکست دی تھی۔ 17 راؤنڈ کی کاؤنٹنگ کے بعد سویندو ادھیکاری کی جیت کا اعلان کیا گیا تھا، تب ممتا بنرجی نے بی جے پی پر انتخاب کے دوران دھاندلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس شکست کے بعد ممتا بنرجی بھوانی پور سے ضمنی انتخاب میں اتریں اور جیت درج کی۔ اب بی جے پی نے ایک بار پھر ممتا بنرجی کو چیلنج دینے کے لیے سویندو ادھیکاری کو بھوانی پور سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی نے سویندو ادھیکاری کے علاوہ دلیپ کمار گھوش کو بولپور، اگنی مترا پال کو آسنسول جنوبی، دلیپ گھوش کو کھڑگ پور صدر اور سابق راجیہ سبھا رکن سواپن داس گپتا کو راش بہاری سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے۔ پارٹی نے ڈائمنڈ ہاربر سے دیپک کمار ہلدر، آسنسول شمالی سے کرشنیندو مکھرجی، کالی گنج سے باپن گھوش، کوچ بہار شمالی سے سکومار رائے، سلی گڑی سے شنکر گھوش اور ہاسن سے نکھل بنرجی کو میدان میں اتارا ہے۔
Published: undefined
مغربی بنگال کے علاوہ بی جے پی نے آئندہ کیرالہ اسمبلی انتخاب کے لیے بھی 47 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ 2 سابق مرکزی وزراء کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے، جن میں راجیو چندرشیکھر کو نیموم سے اور وی مرلی دھرن کو کازہ کوٹم سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے چندر شیکھرن کو منجیشور سیٹ سے میدان میں اتارا ہے، جبکہ نویا ہری داس کو کوزی کوڈ شمالی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ نویا ہری داس بی جے پی ’مہیلا مورچہ‘ کی لیڈر ہیں۔ انہوں نے 2024 میں کیرالہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے خلاف انتخاب لڑا تھا۔ راہل گاندھی کی جانب سے سیٹ چھوڑنے پر وہاں ضمنی انتخاب ہوا تھا، جس میں نویا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published: undefined
اس سے قبل کیرالہ میں اتوار کو سی پی آئی (ایم) نے اسمبلی انتخاب کے لیے 81 امیدواروں کا اعلان کیا تھا۔ اس میں وزیر اعلیٰ پینارائی وجین اور 11 وزراء کے نام بھی شامل ہیں۔ سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے بتایا کہ 81 امیدواروں میں سے 6 پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہیں۔ 5 انتخابی حلقوں کوڈوولی، کوٹکل، کونڈوٹی، ترور اور پلکڑ کے لیے آزاد امیدواروں کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ 56 موجودہ اراکین اسمبلی دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
الیکشن کمیشن کے مطابق آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ مغربی بنگال میں 2 مرحلوں میں 23 اور 29 اپریل کو پولنگ کرائی جائے گی۔ تمل ناڈو میں بھی ایک مرحلے میں 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطے کے انتخابی نتائج 4 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined