قومی خبریں

سرکاری تقاریب میں ’نان ویج‘ کی ہوگی ’نو انٹری‘! پارلیمنٹ میں بل پیش

بی جے پی رکن پارلیمنٹ پریش صاحب سنگھ نے پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری تقاریب میں نان ویج کھانے نہ پروسے جائیں کیونکہ اس سے سبزی خور حضرات کو دقت ہوتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سبزی اور گوشت کی لڑائی کو مزید طول دیتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں ایک ایسا بل پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری تقاریب میں ’نان ویج‘ کھانے پر پابندی عائد کر دی جائے۔ یہ بل 28 دسمبر کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا اور پیش کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا نام پرویش صاحب سنگھ ہے۔ مغربی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز اس تعلق سے پرائیویٹ بل پیش کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ سرکاری تقاریب میں گوشت سے بنی چیزوں کو پیش نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے سبزی خور حضرات کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

Published: 29 Dec 2018, 3:09 PM IST

28 دسمبر کو پرویش ورما نے نان ویج کھانوں پر سرکاری تقاریب میں پابندی عائد کرنے کے علاوہ بھی تین دیگر پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔ یہ تین دیگر بل قومی ترانہ بجنے پر لازمی طور سے کھڑا ہونے، مذہبی جذبات سے جڑے ناموں کے استعمال اور ساتویں سے دسویں درجہ تک ضمنی سبجیکٹ کی شکل میں ’ٹریڈیشنز اینڈ پریکٹیسز آف انڈیا‘ کو لازمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: 29 Dec 2018, 3:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Dec 2018, 3:09 PM IST