قومی خبریں

بی جے پی نے ملک اور ریاست میں جمہوریت کا مذاق بنا دیا: کانگریس

کانگریس نے الزام لگایا ہے ک ہماچل پردیش میں سرمور ضلع کی پچھاد سیٹ پر انتخابی مہم کے دوران حکمراں بی جے پی مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے جس سے واضح ہے وہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں کو نہیں مانتی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راج گڑھ (ناہن): کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ ہماچل پردیش میں سرمور ضلع کی پچھاد سیٹ پر انتخابی مہم کے دوران حکمراں بی جے پی مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے جس سے واضح ہے وہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں کو نہیں مانتی۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے صدر کلدیپ سنگھ راٹھور نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ملک اور ریاست میں جمہوریت کا مذاق بنادیا ہے۔ جمہوری روایات کو ختم کیا جارہا ہے۔ آئینی اداروں کے وقار کو تباہ کیا جارہا ہے۔ اور الیکشن کمیشن بھی ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

Published: undefined

راٹھور نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج ملک زبردست اقتصادی بحران سے گذر رہا ہے لیکن بی جے پی کے لیڈروں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے۔ ملک کی صنعتی ترقی ٹھپ پڑ گئی ہے۔ لاکھوں لوگ بے روزگار ہورہے ہیں اس کے باوجو د بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرکے اپنی سیاسی روٹیاں سینکنے میں لگی ہوئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کے گمراہ کن جال سے باہر نکل کر کانگریس کی مضبوطی کے لئے پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ کانگریس نے اس سے قبل بی جے پی پر مثالی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گورنر کو ایک میمورنڈم دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز