قومی خبریں

بی جے پی نے 2 مسلمانوں کو بنایا قومی نائب صدر

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج پارٹی کی تنظیمی تشکیل نو کے لیے قومی ایگزیکٹو کے نئے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کیا، جس میں 9 خواتین اور 9 مسلمان شامل ہیں

بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج پارٹی کی تنظیمی تشکیل نو کے لیے قومی ایگزیکٹو کے نئے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کیا، جس میں 9 خواتین اور 9 مسلمان شامل ہیں۔

Published: undefined

پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی دفتر کے انچارج ارون سنگھ نے آج صبح یہ فہرست جاری کی، جس میں 13 قومی نائب صدور، آٹھ قومی جنرل سکریٹری، قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری، کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری، 13 قومی سکریٹری، قومی خزانچی اور شریک خزانچی شامل ہیں۔ ان عہدیداروں میں سے نو خواتین ہیں۔ اس بار قومی جنرل سیکریٹریز میں کسی خاتون کو جگہ نہیں ملی، تاہم 13 قومی نائب صدور میں سے 5 اور 13 قومی سیکریٹریز میں سے 4 خواتین ہیں۔

Published: undefined

کیرالہ کے عبداللہ کٹی اور اتر پردیش کے طارق منصور کی شکل میں دو مسلم چہروں کو قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔ تلنگانہ کے سابق ریاستی صدر سنجے بنڈی اور اتر پردیش کے گورکھپور سے رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر رادھا موہن اگروال کو قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ کیرالہ کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی کے بیٹے انیل انٹونی کو قومی سکریٹری بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

نئی فہرست میں ایک اہم تبدیلی نیشنل کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری شیو پرکاش کی مرکز میں تبدیلی کی ہے۔ انہیں بھوپال سے ہٹا کر لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے یہ ایک اہم تبدیلی ہے۔

فہرست درج ذیل ہے:

قومی نائب صدر:- ڈاکٹر رمن سنگھ، محترمہ وسندھرا راجے، رگھوبر داس، سودان سنگھ، بیجینت پانڈا، محترمہ سروج پانڈے، محترمہ ریکھا ورما، محترمہ ڈی کے ارونا، ایم چوبا اے او، عبداللہ کٹی، لکشمی کانت باجپئی، محترمہ لتا اوسینڈی اور طارق منصور۔

Published: undefined

قومی جنرل سکریٹریز: محترم ارون سنگھ، کیلاش وجے ورگیہ، دشینت کمار گوتم، ترون چُگ، ونود تاوڑے، سنیل بنسل، سنجے بنڈی اور رادھاموہن اگروال۔

نیشنل آرگنائزیشن جنرل سکریٹری: مسٹر بی ایل سنتوش

نیشنل کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری: شیو پرکاش (مرکز: لکھنؤ)

Published: undefined

قومی سکریٹریز: محترمہ وجیا راہٹکر، ستیہ کمار، اروند مینن، محترمہ پنکجا منڈے، ڈاکٹر نریندر سنگھ رینا، ڈاکٹر الکا گرجر، انوپم ہزارا، اوم پرکاش دھروے، ریتوراج سنہا، محترمہ آشا لاکڑا، کاماکھیا پرساد تاسا، سریندر سنگھ ناگر اور انیل انٹونی۔

قومی خزانچی: راجیش اگروال

قومی شریک خزانچی: نریش بنسل

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ