قومی خبریں

بہار: ’بورے میں مرچی لے کر پرامن مظاہرہ کیسے کیا جاتا ہے؟‘ منوج جھا کا بی جے پی سے سوال

منوج جھا نے کہا کہ آر جے ڈی نے ہمیشہ بہار کی بہتری اور عوامی ایشوز کو لے کر جدوجہد کیا ہے، انھوں نے بی جے پی لیڈروں کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ بہار بی جے پی لیڈران اپنی ریاست کو واجب حق دلائیں۔

منوج جھا، تصویر آئی اے این ایس
منوج جھا، تصویر آئی اے این ایس 

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا رکن پروفیسر منوج کمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ آر جے ڈی نے ہمیشہ بہار کی بہتری اور عوامی مفادات کے ایشوز کو لے کر جدوجہد اور تحریک کی ہے۔ انھوں نے بی جے پی لیڈروں کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ بہار بی جے پی لیڈران اپنی ریاست کو واجب حق دلائیں۔

Published: undefined

پٹنہ میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے منوج جھا نے کہا کہ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ اور اسپیشل پیکیج کی ضرورت ہے۔ لیکن بہار کو مرکزی حکومت کے ذریعہ اس کا حق نہیں دیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے بی جے پی کو یہ باتیں یاد رہتی تھیں، لیکن اب یہ باتیں وہ بھول گئی۔ انھوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ بہار بی جے پی لیڈران کے لیے بہار کی کوئی اہمیت ہے یا نہیں، ان کی توجہ بہار کی طرف کب جائے گی؟

Published: undefined

پروفیسر منوج جھا نے کہا کہ بی جے پی مردم شماری کو لے کر دوہری پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے نفرت اور مذہب کی سیاست کے سہارے سیاسی مفادات سادھنے میں لگی ہوئی ہے۔ بہار میں مظاہرہ کرنے والی پارٹی بی جے پی کو بتانا ہوگا کہ بورے میں مرچی لے کر کس طرح سے پرامن مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ جس کی چھجو باغ میں موت ہوئی تو اسے بھی بی جے پی سیاسی ایشو بنا رہی ہے، یہ کون سی سوچ ہے۔ انھوں نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جھوٹ بول کر جہاں کی اجازت لی تھی، وہاں سے آگے نکل کر ممنوعہ علاقہ میں بغیر اجازت کے مظاہرہ کیا، جو کہیں سے بھی مناسب نہیں تھا۔ اس دوران قومی ترجمان منوج جھا اور ریاستی ترجمان شکتی سنگھ یادو کے مشترکہ دستخط سے ریاست بھر کے ضلعوں میں دو دو ترجمانوں کی تقرری کا بھی اعلان کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined