قومی خبریں

تاج محل کے پاس فائرنگ کرنے والے بی جے پی لیڈر کو کیا گیا گرفتار، پوچھنے پر کہا ’من کیا تو کر دی فائرنگ‘

ملزم پنکج کمار سنگھ تاج محل کے مغربی دروازے پر پیر کی صبح 9.15 بجے آرٹیگا کار سے پہنچے۔ وہاں پنکج نے اپنے لائسنسی ریوالور سے 3 ہوائی فائرنگ کی۔ اس کے بعد سے ہی پولیس ملزم کو تلاش کر رہی تھی۔

تاج محل، تصویر آئی اے این ایس
تاج محل، تصویر آئی اے این ایس 

تاج محل کے مغربی دروازہ واقع پارکنگ کے پاس ’یلو زون بیریئر‘ کے قریب گزشتہ پیر کو یکے بعد دیگرے 3 فائرنگ ہوئی تھی۔ اس واقعہ کو انجام دینے والے ملزم اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی لیڈر پنکج کمار سنگھ کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے۔ پنکج کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایل آئی سی ایجنٹ بھی ہے۔ وہ فائرنگ کرنے کے بعد پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گیا تھا۔ تب سے ہی ملزم کی تلاش شد و مد سے کی جا رہی تھی۔

Published: undefined

پنکج کو لکھنؤ پولیس نے گرفتار کر آگرہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے پاس سے لائسنسی ریوالور اور 3 کارتوس کا کھوکھا بھی برآمد کیا ہے۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے ایسا جواب دیا، جو حیران کرنے والا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کا من کیا، اس لیے فائرنگ کی تھی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے ملزم پنکج کمار سنگھ تاج محل کے مغربی دروازے پر پیر کی صبح 9.15 بجے آرٹیگا کار سے پہنچے تھے۔ اعظم گڑھ کے بلرام پور باشندہ پنکج نے خود کو حکومت ہند کا افسر بتا کر تاج محل کے دروازے تک گاڑی لے جانے کی بات کی، لیکن پولیس نے انھیں وہاں سے لوٹا دیا۔ اس کے بعد پنکج نے اپنے لائسنسی ریوالور سے 3 ہوائی فائرنگ کی، جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس کے بعد سے ہی پولیس ملزم کی تلاش کر رہی تھی۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ملزم پنکج پولیس کو چکما دے کر دوسری کار پر وہاں سے نکل گیا تھا۔ انتظامیہ کی طرف سے سٹی ڈی ایس پی سونم کمار نے بتایا کہ اس معاملے میں تاج کی سیکورٹی میں تعینات سَب انسپکٹر راجن سنگھ کی طرف سے ہوائی فائرنگ اور گالی گلوج سے متعلق دفعہ میں نامعلوم اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ مین پنکج سنگھ کا نام سب سے اوپر ہے۔ پیر کی شب کو ہی لکھنؤ سے گرفتار کرنے کے بعد پنکج سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس نے فائرنگ کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی۔ اس نے بس اتنا کہا کہ ’’من کیا تو کر دیا۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، میڈیکل کرانے کے بعد پولیس نے ملزم کو اسپیشل سی جے ایم کورٹ میں پیش کیا۔ یہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نندلال کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔ پنکج سنگھ نے فائرنگ کی تھی، اس کے باوجود ڈرائیور نے پولیس کو اطلاع نہیں دی۔ اس عمل کو ملزم کی مدد تصور کیا گیا ہے۔ ڈرائیور ملزم کو ایسی جگہ چھوڑ کر آیا، جہاں سے وہ آسانی سے فرار ہو سکے۔ ملزم کی مدد کرنے اور پولیس سے بدتمیزی کے لیے نندلال کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined