قومی خبریں

یوگی راج: لاک ڈاؤن میں بھی جرائم پیشہ بے لگام، بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر قتل

بریلی میں بی جے پی لیڈر یونس احمد ڈمپی کا منگل دیر رات ان کے گھر کے باہر چار حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ کئی گولی لگنے کی وجہ سے یونس احمد کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لیکن یوگی راج میں پابندیوں کے درمیان بھی جرائم پیشہ بے لگام ہیں۔ معاملہ بریلی کا ہے جہاں بی جے پی لیڈر یونس احمد ڈمپی کا منگل کی دیر رات چار حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ بی جے پی لیڈر کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا جس کی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ حملہ آور جائے وقوع سے بہ آسانی فرار ہو گئے۔ مہلوک بریلی میں بی جے پی اقلیتی سیل کے نائب صدر تھے۔

Published: undefined

یونس احمد کے اہل خانہ کے مطابق زمین تنازعہ کی وجہ سے ڈمپی، سراج الدین، عصام الدین اور آصف کے ساتھ بند تھا۔ ان کے خلاف دو سال پہلے بارہ دری پولس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ یونس کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ "یہ تینوں ایک شخص کے ساتھ آئے اور ڈمپی کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا چاروں بھاگ گئے۔ انھوں نے یہ یقینی کر لیا تھا کہ ان کے باہر نکلنے سے پہلے ڈمپی مر جائے۔"

Published: undefined

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ شیلیش کمار پانڈے موقع پر پہنچے۔ ضلع کے سبھی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔ پولس نے بھی جرائم پیشوں کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری شروع کر دی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور ایس ایس پی نے کہا ہے کہ ملزمین کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined