قومی خبریں

بی جے پی ملک کے آئینی اداروں کے لئے خطرہ: بھوپندر ہڈا

بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نظریاتی طور پر کسان اور غریب مخالف ہے، یہی وجہ ہے کہ پانچ سال میں ایک بھی پالیسی ایسی نہیں بن سکی جو کسانوں کے مفاد میں ہو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ کے سونی پت لوک سبھا حلقہ انتخاب سے کانگریس کے امیدوار اور ریاست کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نظریاتی طور پر کسان اور غریب مخالف ہے، یہی وجہ ہے کہ پانچ سال میں ایک بھی پالیسی ایسی نہیں بن سکی جو کسانوں کے مفاد میں ہو۔

Published: undefined

بھوپندر ہڈا نے ہریانہ میں گوهانا کے دیوی لال اسٹیڈیم میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے آئین پر بھی خطرہ منڈلا رہا ہے، اس لئے ضروری ہو گیا ہے کہ سب مل کر اس صورت حال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں۔ اگر اس بار بی جے پی کو نہیں روکا گیا تو ملک کے آئینی اداروں کو بڑا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات میں ایک مقصد کے ساتھ آئے ہیں اور یہ مقصد اس وقت پورا ہوگا، جب اس علاقے کے لوگ آگے آکر ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دادا چودھری ماتورام کے وقت سے گوهانا کے ساتھ ان کا خاندانی تعلق رہا ہے۔ جب انگریزوں نے ابيانا ٹیکس لگایا، تو ان کے دادا نے ہی یہاں کسان پنچایت کرکے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد جب انہیں ریاستی صدر بننے کا موقع ملا تو وہ گوهانا میں سب سے پہلے جلسہ عام کرنے پہنچے تھے۔ ’اب میری کوشش ہے کہ آپ کے تعاون سے یہاں سے لوک سبھا کا نمائندہ بنوں تاکہ آپ لوگوں کی طرف سے پارلیمنٹ میں نمائندگی کرسکوں۔

Published: undefined

انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی نے اقتدار میں آنے سے پہلے 154 وعدے کیے تھے لیکن ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔ کسان کا قرض معاف نہیں ہوا اور نہ ہی روزگار کے مواقع پید اہو سکے۔ اسی طرح کسی کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے بھی نہیں آئے۔ انہوں نے دہرایا کہ کانگریس نے ماضی میں بھی کسانوں کے سارے قرض معاف کیے تھے۔ اگر دوبارہ عوام نے اسے موقع دیا، تو کسان کے قرض دوبارہ معاف کیے جائیں گے۔ ہر غریب خاندان کو سالانہ 72 ہزار روپے دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں پورے چار سالوں سے ملازم سڑکوں پر رہے ہیں کسان کو ایم ایس پی نہیں مل رہا ہے۔ تاجر طبقہ آج تک جی ایس ٹی اور نوٹ بندی کی مار سے ابھر نہیں پایا ہے۔ ایسے میں اب ہر کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ گھر گھر جا کر لوگوں سے رابطہ کریں اور جو ناراض ہیں انہیں اپنے ساتھ شامل کریں اور کانگریس کی پالیسیوں کو آگے لے کر جائیں۔ انہوں نے بعد میں گنور پہنچ کر پارٹی کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا۔

Published: undefined

اس سے پہلے گوهانا نگر پریشد کے ڈپٹی اسپیکر سمیت آج چار کونسلر بی جے پی چھوڑ کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ گوهانا اور بڑودہ حلقے کے سینکڑوں بی جے پی حامیوں نے کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔ ہڈا اس کے بعد سونی پت دفتر میں کارکنوں سے رو بہ رو ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined